?️
ہنگو: (سچ خبریں) ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہنگو، دوآبہ کا تھانیدار اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا افسر زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے زرگری شناواری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو خالد خان، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) دوآبہ اور سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے، علاقے میں کلیئرنس تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کوہاٹ عباس مجید مروت ڈی پی او ہنگو کے ہمراہ ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی نے زخمی ڈی پی او ہنگو خالد خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اُن کی بہادری اور عزم کو سراہا، وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری فتح تک پر عزم ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے زخمی ہونے والے افسران سے بات کی، اور ان کی خیریت دریافت کی، آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو خالد خان کا کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوہاٹ میں آپریشن کیا جا رہا ہے، ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
آئی جی ذوالفقار حمید خان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
یمنی میزائلوں کے سامنے صیہونیوں کی بےبسی
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیل یمنی مسلح افواج کی جانب سے بڑھتے ہوئے میزائل حملوں
جنوری
جنگ کی صورت میں تل ابیب کو کیف کا حشر بھگتنا پڑے گا: صہیونی میڈیا
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا کہ جنگوں میں ڈرون کے استعمال
جون
9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے، وکیل عمران خان
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں
فروری
ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، کاروباری مراکز کھولنےسے متعلق اہم فیصلہ
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
مئی
چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
مئی
بعض یورپی ممالک شام کے بارے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کر رہے ہیں: اسپوٹنک
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: اسپوٹنک کے ایک انٹرویو کے مطابق شام کے خلاف پابندیوں
مئی
فلسیطنیوں کو کیسے بھوکا پیاسا رکھا جائے؛ صیہونی حکومت کے زیر غور منصوبہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: رپورٹس کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو صیہونی جنرلوں
اکتوبر
مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 27 مارچ 2023المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن
مارچ