?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کی حالت غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہے جب کہ پورے پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے اس صوبے کے عوام نے قربانی دی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے نجی یونیورسٹی کے کانوکیشن میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ تعلیمی ادارے ہمارے بچوں کی گرومنگ کریں تاکہ ملک کی ترقی اور والدین کے لیے سکون کا ذریعہ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان مقابلہ کرنا سیکھیں، ہار نہیں ماننی اور نہ پریشان ہونا ہے بلکہ یہ سوچ بنانی ہوگی کہ ہم نے پڑھنا ہے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے، کسی ایک شکست یا ناکامی سے دکھی ہونا ایمان کی کمزوری ہے، ہمارے قوم میں مقابلہ کرنے کی بہت بڑی صلاحیت ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کی حالت غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہے، پورے پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے اس صوبے کے عوام نے قربانی دی ہے جب کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کے اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے اقرا یونیورسٹی کے لیے 3 کروڑ گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں آپ نے آگے بڑھنا ہے، ڈگریاں انسان کو نہیں بلکہ انسان ڈگریاں بناتا ہے جب کہ والدین اور اساتذہ کی عزت سے تعلیم کے حصول ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی لڑائی کی شروعات نہیں کی، اپنے اوپر ایف آئی آر کو تعلیمی ڈگریاں سمجھ رہا ہوں۔


مشہور خبریں۔
کابل میں امریکی حملے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں
ستمبر
سعودی عرب کی جانب سے یورینیم میں اضافہ کا امکان
?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ
فروری
60 مشکل دن یوکرین کے منتظر
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: خبری ویب سائٹ "اگزئس” کی ایک رپورٹ کے مطابق، روسی صدر
جولائی
پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے خلاف حکومتی مہم پر پابندی کی درخواست
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا
نومبر
پاکستان کی فی کس آمدنی گر کر 1568 ڈالر رہ گئی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے
مئی
ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے ان کی حمایت میں کمی
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک سروے رپورٹ کے مطابق، امریکی رائے دہندگان خاص طور
جولائی
دیکھا آپ نے امریکہ میں احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ کیا ہوا؟: میکسیکو
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: میکسیکو کے صدر نے غزہ کی حمایت میں مظاہرے کرنے
اپریل
امریکی میڈیا: ٹرمپ کا خیال ہے کہ روس جنگ جیت رہا ہے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سینئر یورپی
مئی