خیبرپختونخوا میں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا، جنید اکبر خان

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔

ہاؤس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور جے یو آئی (ف) کے نور عالم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صحافی کی جابن سے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا گیا ’آپ نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی کا صدر بننے پر مبارکباد دی‘ اور مذاکرات دوبارہ ہورہے ہیں یا مشکل ہے؟

جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ جی، جنید اکبر کو مبارکباد دی تھی اور مذاکرات کے حوالے سے تو حکومت بتائے گی یا پھر اپوزیشن، میں تین میں ہوں نہ تیرا میں۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔

صحافی نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ ایسی خبریں ہیں کہ پارٹی میں کوئی نیا وزیراعلیٰ آرہا ہے جس کا نام عین سے آتا ہے جس پر جنید اکبر نے جواب دیا ایسی کوئی بات نہیں ہے، کوئی نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں اور سب جانتے ہیں میرا بانی پی ٹی آئی سے سب سے زیادہ اختلاف رائے ہوتا ہے۔

’تاہم، اس کا یہ مقصد نہیں کہ ہم الگ ہیں یا پارٹی میں کوئی الگ گروپ ہے اور عمران خان کی قیادت تلے سب اکھٹے ہیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان وفاقی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ وہ احتجاجاً پنجاب کی طرف کے تمام راستے بند کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں، لیکن رکیں گے نہیں، آرمی چیف

🗓️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ امریکا

سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے بارے میں قیاس آرائیاں

🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی میڈیا میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن

امریکی صدارتی مناظرے میں کون جیتا کون ہارا؟ ٹرمپ کی زبانی

🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے

پی پی پی کی تین نسلوں کی جدوجہد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سب سے زیادہ قابل فخر ہے، بلاول بھٹو

🗓️ 25 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں

یمن کا مقبوضہ فلسطین کے خلاف میزائل حملہ

🗓️ 1 نومبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، یمن سے مقبوضہ فلسطین کی طرف میزائل حملہ

غزہ کے عوام کی حمایت میں بغداد کے التحریر اسکوائر پر سینکڑوں عراقیوں کا اجتماع

🗓️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: بغداد کے التحریر اسکوائر پر سیکڑوں عراقی شہری فلسطینی مزاحمت

صیہونی حکومت نے Defense Arrow ہتھیاروں کا تجربہ مکمل کیا

🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت جنگ نے اعلان کیا کہ Defense Arrow ہتھیاروں

اسرائیل کے 95 فیصد سیکورٹی مسائل ایران سے آتے ہیں: نیتن یاہو

🗓️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے