پشاور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد چارسدہ میں درج 9 مئی سے متعلق مقدمے میں دوبارہ گرفتارکر لیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سینئر اسپیشل جج بابر علی خان نے 80 ہزار روپے کے دو مچلکوں کے عوض اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی، صوابی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے رہنما پی ٹی آئی پر صوابی کے گجو خان میڈیکل کالج میں آلات کی خریداری پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا۔
تاہم صوابی جیل سے رہائی کے بعد چارسدہ اور صوابی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مرغوز صوابی سے انہیں گرفتار کر لیا، اور سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے ملک گیر پُرتشدد مظاہروں کے دوران پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر چارسدہ ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ میں ان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا حوالہ دیا۔
ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ہیڈ کوارٹرز) جواد خان نے ڈان کو بتایا کہ اسد قیصر کو چارسدہ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی وحید خان نے انکشاف کیا کہ اسد قیصر کو جمعہ (آج) کو مردان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔
واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کو 3 نومبر کو ان کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔
اسد قیصر نے پشاور ہائی کورٹ میں پیٹیشن بھی دائر کی تھی کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ ان کے خلاف جتنے بھی زیر التوا کیس ہیں، ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ریلیف کے لیے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکیں۔
ان کے گرفتاری کے بعد رہنما پی ٹی آئی نے ویڈیو پیغام میں پارٹی حامیوں پر زور دیا کہ وہ قانونی جدوجہد جاری رکھیں۔
مشہور خبریں۔
قوم شہدا کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف
مئی
ایک اور مقبوضہ فلسطین نہیں بننے دیں گے:الوفاق
ستمبر
امریکا، چین تنازع حل کرنے میں پاکستان ثالثی کردار ادا کرنے کو تیار ہے: فواد چوہدری
فروری
سپریم کورٹ کے ججز ایسی کوئی چیز نہ کریں جس سے جمہوریت، آئین کی بالادستی کمزور ہو، عمران خان
مارچ
وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی، وزیرخزانہ چیئرمین مقرر
مارچ
شہید کے قتل کی سب سے کم قیمت امریکہ کا مغربی ایشیا سے انخلاء
جنوری
پاکستان میں بوسٹرڈوز آج سے لگائی جائے گی
جنوری
وزیراعظم نے پنڈورا باکس پیپرز کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا
اکتوبر