خونی فساد دم دبا کر بھاگ گیا:وفاقی وزیر داخلہ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ خونی فساد دم دبا کر بھاگ گیا ، مہنگائی کا طوفان لانے والے اب عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں ،11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ذمہ داری مجھے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باس ، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر دونوں میدان سے بھاگ گئے ، دھمکیاں دینے والے اب منتیں ، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں ۔

قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اتحادی جماعتیں زور لگالیں دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟ عمران خان گھر میں بیٹھ جائے تو یہ 11 جماعتیں ایک مہینے بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں ، مہنگائی کے طوفان پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی ، ملک وہاں پر پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے ۔

 سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے ، لوگوں کے گھروں میں صرف بھوک ان کا انتظار کررہی ہے ، ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے ، آج بھی یہ مال بنانے، کیس بچانے اور گھر جانے کے لیے آئے ہیں ، یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے ، یہ کیسز ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے ۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک صنعتی فیکٹری میں لگی آگ

🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:گھنٹوں کی کوششوں کے بعد10 فائر اسٹیشن آگ کو قریبی صنعتی

انصارالله کا امریکی جوکر کو انتباہ

🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصارالله تحریک کے سکریٹری جنرل سید عبدالمالک الحوثی

مزاحمتی تحریک کے خوف سے صیہونی حکومت بحران کا شکار: حماس

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ مزاحمتی

نو منتخب صدر کی پہلی پریس کانفرنس، سعودی عرب میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا

🗓️ 22 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران

صہیونی فوج کا اپنی نئی ہلاکتوں کا اعتراف

🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں

وزیر اعظم نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا، شبلی فراز

🗓️ 7 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے وفاقی وزیر اطلاعات

امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کی سطح

🗓️ 12 جون 2021سچ خبریں:روسی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے مابین

جو صہیونی جہاز آپریشنل علاقے میں داخل ہوگا نشانہ بنایا جائے گا:انصاراللہ  

🗓️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما سید بدرالدین الحوثی نے بدھ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے