خوش اخلاقی اور عوامی خدمت ترجیح ہونی چاہئے۔ وزیراعظم

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آسان خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک شاندار اقدام ہے اور یہاں کے اسٹاف کی خوش اخلاقی، احترام اور خدمت کی اعلیٰ خصوصیات شہریوں کے لیے ایک مثبت تجربہ ثابت ہوں گی۔

وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایف پی آر اور دیگر متعلقہ ادارے اس مرکز میں خدمات فراہم کریں گے، جس سے عوام کے لیے سہولت میں بے پناہ اضافہ ہوگا، انہوں نے سٹاف ممبرز کی تربیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹرز ٹرینرز کی زیر نگرانی یہ ٹیم نہ صرف وطن میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تربیت حاصل کر چکی ہے، اور ان کی خوش اخلاقی اور احترام عوام کی خدمت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز کی خدمات سے یہاں آنے والے پاکستانی بھائی بہن اور نوجوان نہ صرف فائدہ اٹھائیں گے بلکہ سٹاف کی محنت اور مسکراتے ہوئے چہروں کو بھی دل سے سراہیں گے۔

وزیر اعظم نے اس ادارے کے قیام میں شامل محنت کشوں، سٹڈی گروپس اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیاری کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مرکز کو عوام کی خدمت میں کامیاب بنائے اور اس کی مزید توسیع کے منصوبے جلد مکمل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے نہ صرف یہاں ایکسپینشن کرنی ہے بلکہ مظفرآباد میں بھی اسی طرح کا شاندار سینٹر قائم کیا جائے گا، جو حکومت پاکستان کے تعاون سے آزاد کشمیر کی حکومت کو دیا جائے گا، اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی ایک سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں کے بھائی بہن اور عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ بعد میں مزید سینٹرز کھولنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہاں کی مینجمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں گزارش کرتا ہوں کہ آپ کی بہترین کارکردگی اور خوش اخلاقی سے یہاں آنے والے صارفین متاثر ہوں اور مزید لوگ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے آئیں، تاکہ یہ ادارہ جس مقصد کے لیے بنایا گیا اور جس سرمایہ سے قائم ہوا، وہ بھرپور طریقے سے عوام تک پہنچ سکے۔ آپ کی خدمت، مسکراہٹ اور الرٹس نہ صرف دین میں بلکہ دنیا میں بھی آپ کے لیے اجر کا باعث بنیں گی۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

?️ 19 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور ،پشاورسمیت مختلف شہروں میں

اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا ضروری تھا!: سوڈانی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سوڈان کی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے

پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں۔ گورنر

?️ 6 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ

کیا ترکیہ یوکرین اور روس کی جنگ میں غیر جانبدار ہے؟

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: آنکارا سے شائع ہونے والے متعدد اخبارات نے ترکی کے انٹلیجنس

الیکشن نہ کرانے کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، فیصل کریم کنڈی

?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات

بائیڈن کا امریکی عوام کے حالات زندگی کو بہتر بنانے پر زور

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک گورنرز کے اجتماع

شیخ رشید کا نئے الیکشن کے حوالے سے دعوی

?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر

بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا، وزیراعظم

?️ 22 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے