?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے صوبے میں امن و امان سے متعلق خیبرپختونخوا بار کونسل کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ججز کی سیکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے 6 سوالات کے جوابات مانگے ہیں، آئی جی نے تفصیلی جواب جمع کے لیے 2 روز کا وقت مانگا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ ایک کے بعد دوسرا واقعہ پیش آتا ہے، ہم تو خود بندوقیں نہیں اٹھاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ججز کی سیکورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وفاق بھی اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے، ان کا بھی کام ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے ہدایت کی کہ عدلیہ کی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔
بعدازاں، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا اور سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا بار کونسل نے صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتِ حال ابتر ہے، استدعا کی گئی تھی کہ جوڈیشل افسران، وکلا اور سائلین کے تحفظ کا حکم دیا جائے۔
مشہور خبریں۔
کیا غزہ جنگ کے سلسلہ میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلاف ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع میں امریکہ اور اسرائیل کے
نومبر
واٹس ایپ کون سے صارفین کے اکاؤنٹ معطل کرے گا؟
?️ 17 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے
جولائی
غزہ کی آگ میں جل رہے صیہونی ٹینک
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالین کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے آڈیو پیغام
نومبر
لبنان میں مزاحمت کے طاقتور رکن نے صیہونیت کو کس چیزپر مجبور کیا؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز سے اب تک تقریباً 9 ماہ
جون
سعودی عرب کی جی 20 کی صدارت کے خاتمے کے بعد پھانسی کی سزا کی پالیسی میں تیزی
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا
اگست
پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات مؤخر کرنے کا فیصلہ
?️ 2 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیڈول
فروری
میدان جنگ میں کسی خیال کو تباہ نہیں کیا جاسکتا
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بدھ کی شام کہا کہ
دسمبر
مردم شماری کی تازہ ترین رپورٹ جاری
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی
جولائی