خام خوراک کی برآمدات میں 13.83 فیصد اضافہ ریکارڈ، ملکی صارفین کیلئے غذائی اشیا مہنگی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران پاکستان کی خام خوراک کی برآمدات 13.83 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 96 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3 ارب 48 کروڑ ڈالر تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی افراط زر میں غیر معمولی اضافے کے باوجود گزشتہ 17 ماہ کے دوران اشیائے خورونوش کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، نتیجتاً صارفین رسد اور طلب کے فرق کی وجہ سے زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مرتب کردہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چاول کی زیادہ کھیپ سے خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں چاول کی برآمدات سال بہ سال 14.50 فیصد اضافے کے ساتھ 1.87 ارب ڈالر رہیں۔

باسمتی چاول کی مقدار 30.62 فیصد اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 491 ٹن رہی اور اس کی مالیت 18.06 فیصد اضافے سے 43 کروڑ 38 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہی، نان باسمتی چاول کی برآمدات 13.47 فیصد اضافے سے 1.44 ارب ڈالر اور مقدار کے لحاظ سے 17.35 فیصد اضافے سے 26 لاکھ 43 ہزار ٹن رہیں۔

بنگلہ دیش جیسی نئی منڈیاں پاکستانی چاول کے لیے کھل رہی ہیں، جس سے اس شعبے کی ترقی کے امکانات کو مزید تقویت مل رہی ہے، چاول کا شعبہ پاکستان کی برآمدات بالخصوص یورپی یونین اور برطانیہ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

گزشتہ 2 سال کے دوران برآمدات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے باسمتی چاول کی اوسط قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہو گئی، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کی خریداری محدود ہے۔

پہلے 6 ماہ میں چینی کی برآمدات 6 لاکھ 32 ہزار 804 ٹن تک پہنچ گئیں، جو ایک سال قبل 33 ہزار 101 ٹن تھیں۔

مالی سال 25 کے 6 ماہ میں گوشت کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.64 فیصد اضافہ ہوا، نئی منڈیوں کے کھلنے، گوشت کی برآمدات میں نئی کمپنیوں کی شرکت اور اضافی مذبح خانوں کی منظوری نے اس نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں میں حالیہ برسوں میں کافی زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ ساڑھے 3 سال میں بچھیا کے گوشت کی اوسط قیمت 700 روپے فی کلو سے بڑھ کر 1400 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

جولائی تا دسمبر سبزیوں بالخصوص پیاز کی برآمدات میں 1.71 فیصد اضافہ ہوا، پھلوں کی برآمدات میں 1.32 فیصد کمی ہوئی۔

مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں 1.47 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سندھ میں گورنر راج لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا:شیخ رشید

?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں رکنیت کیلئے نامزد

?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی

افغانستان میں خواتین کے حقوق سے دستبرداری کی وجہ؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کی 5

صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کا نتیجہ؛سوڈانیوں کے پاس کچھ نہیں بچا

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:خرطوم کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے اور تعلقات

پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیو کے قطرے

یمن میں ایک اور ہیروشیما

?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:یمن پر حملے کے آغاز کے بعد سےاب تک سعودی اتحاد

حکومت اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے: فیصل سلطان

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے