اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات کے نتیجہ میں کورونا صورتحال میں بہتری آنے لگی، عید کے دوسرے دن کورونا سے 48 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19ہزار 384 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے حکومتی حکمت عملی کے ثمرات نظر آنے لگے ، تیسری لہر میں کرونا کے مریضوں اور اموات کمی ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردئے ہیں۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 48 مریض انتقال کر گئے، جس سے کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19ہزار 384 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں30ہزار700کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے کورونا کے 2ہزار517 نئے کیسزسامنےآئے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.19 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 569 تک پہنچ گئی ہے، پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 106، سندھ 2 لاکھ 96 ہزار364 اور خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 403 کورونا مریض موجود ہیں، بلوچستان 23 ہزار778 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیال رہے پاکستان میں کوروبا صورتحال میں بہتری آنے لگی ، عید کے دوسرے دن کورونا سے 48 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.19 فیصد رہی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا خواہاں
دسمبر
ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار ملک کے 27 شہروں تک کردیا گیا ہے
اگست
الشفاء ہسپتال صیہونیوں کے قبضے میں؛ قیدی ملے؟
مارچ
ہم نے زمینی میزائل سے سعودی ڈرون کو مار گرایا
مئی
شیخ نعیم قاسم اور شہید نصراللہ کے درمیان گہری دوستی اور مقاومت کے منصوبے کی مضبوطی
مئی
ہماری بِلّی اور ہمیں کو میاؤں
جولائی
حلقہ بندیوں سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
دسمبر
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم جاری، اونچی آواز میں اذان دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی
مارچ