🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کا سیکشن20 کو غیرآئینی قرار دینے کے اسلام آبا ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اور مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں پیکا ایکٹ 2016 کے حوالے سے سیکشن 20 کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس درخواست کو فوری طور واپس لیا جاتا ہے، جیسا کہ یہ حکومت کی پالیسی اور اظہار رائے یقینی بنانے کے لیے درکار اصولوں کے خلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیراعظم نے درخواست دائر کرنے پر سخت نوٹس لے لیا ہے’۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ‘بدقسمتی سے، درخواست دائر کرنے کی خبر ہمارے پاس دیر سے پہنچی کیونکہ ہم دن کو بشام میں تھے جہاں کوئی سگنل نہیں تھے۔
قبل ازیں ایف آئی اے نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کا سیکشن20 کو غیرآئینی قرار دینے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
ایف آئی اے نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ کسی قانونی جواز کے بغیر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کو ریلیف دیا اور آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی غلط تشریح کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا کے سیکشن 20 کو بغیر کسی قانونی جواز کے غیر فعال کیا، جس کی وجہ سے قانون شکنوں کو قانون کی خلاف ورزی کی ترغیب ملے گی۔
ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ 8 اپریل 2022 کو سنایا گیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
یاد رہے کہ 8 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔
مختصر فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ ‘تحریری فیصلے میں چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی ایک بنیادی حق ہے اور آئین کے تحت دیے گئے تمام دیگر حقوق کو تقویت دیتا ہے’۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پیکا آرڈیننس ‘آئین اور اس کے تحت فراہم کردہ بنیادی حقوق، خاص طور پر آرٹیکل 9، 14، 19 اور 19-اے کی توہین کرتے ہوئے نافذ کیا گیا تھا’، جس میں دائرہ اختیار کی پیشگی شرائط بھی موجود نہیں تھیں’۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پیکا آرڈیننس اور اس کے نفاذ کو ‘غیر آئینی’ قرار دیا اور اسے ختم کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین نہیں بلکہ امریکہ سے حفاظتی ضمانتیں لینا ہے:سابق امریکی عہدیدار
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:ایک سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب
فروری
عمران خان کے بیانیے سے پہنچنے والے نقصان کے اثرات دہائیوں تک برداشت کرنے پڑیں گے،رانا ثناءاللہ
🗓️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
اکتوبر
اسلام آباد: ازبک وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
🗓️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے وزیر خارجہ نے بختیار سیدوف نے
مئی
مغربی ممالک نے یوکرین کی کتنی امداد کی
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک انٹرویو میں
اگست
سابق حکومت نے سستی شہرت کیلئے غلط فیصلے کیے:شاہد خاقان عباسی
🗓️ 16 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم
اپریل
نیتن یاہو امریکہ گئے یا طلبی ہوئی؟صیہونی تجزیہ کاروں کی زبانی
🗓️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں اور تل ابیب کے میڈیا کے مطابق،
اپریل
ناانصافی اور دباؤ سب کے لیے: نیویارک ٹائمز میں سعودی عرب کی صورتحال
🗓️ 23 فروری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ناانصافی میں برابری، کے عنوان سے ایک
فروری
سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں
🗓️ 13 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے
جنوری