?️
اسلام آباد(سچ خبریں )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز ایجنڈے میں جنوبی پنجاب صوبے کا آئینی ترمیمی بل بھی شامل کیا جائے گا انہوں نے پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں جنوبی پنجاب صوبے کی بات کرتی رہی ہیں وہ آئیں اور اس بل کو ووٹ کریں.حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کا آئینی ترمیمی بل سپیکر کے حوالے کردیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کی جماعت جنوبی پنجاب صوبے کا راگ الاپتی رہی ہے اب پتہ چلے گا کہ وہ کس قدر مخلص ہیں اس معاملے پر ان کا امتحان ہے کہ ثابت کریں کہ حقیقی طور پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بن چکا ہے کئی محکموں کے دفاتر بہاولپور اور دیگر کے ملتان میں قائم ہوئے ہیں اور کچھ کے ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کی جانب سے بہت ساری رکاوٹیں کھڑی کیں گئی انہیں دور کرنے میں وقت لگا .
انہوں نے کہا کہ میں نے جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل کے لیے بلاول بھٹو اور شہبازشریف کو خطوط لکھے مگر دونوں پارٹیوں کے راہنماﺅں نے خط کا جواب تک دینا گورا ہ نہیں کیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج آزمائش ہے یوسف رضا گیلانی اور ان کی پارٹی کی کہ وہ مگرمچھ کے آنسو بہا تے ہیں یا اس بل کو ووٹ کرتے ہیں یا اپنے مفادات کی سیاست کرتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا نعرہ ہے ”ووٹ کو نوٹ دو“ عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی اور اگر کوئی اپ سیٹ ہوگیا تو ہم اسمبلیوں میں تو موجود رہیں گے ہم حکومتی بنچوں پر ہوں یا حزب اختلاف ہم اس بل کو ووٹ کریں گے.
مشہور خبریں۔
سعودی شہزادے کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت متنازعہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد اور ڈی
ستمبر
کیا صہیونی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لا پائیں گے
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:جب کہ صیہونیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب ممکنہ
اگست
پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہیں کرنے دیا گیا، عمران خان
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جنوری
جنوبی لبنان میں خوفناک دھماکہ
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں ہونے والے زوردار دھماکے اس ملک کے کچھ
اپریل
یمنی کیا کرنے والے ہیں؟یمنی وزیر دفاع کی زبانی
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ جب تک
جنوری
مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کیلئے سائبر حملوں کا خطرہ
?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) مائیکروسافٹ استعمال کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس
دسمبر
یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی قومی خودمختاری کو پامال کرنے والے ایک غیر
مارچ
زلنسکی سے وائٹ ہاؤس کیوں ناراض ہوا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے حال ہی میں لیتھوانیا کے
جولائی