تحریک انصاف کا سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا شریک ہوں گے جب کہ اسد قیصر اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ٹیم کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی اور اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتوار کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ صبح ہونے والے اسمبلی اجلاس کو  اسپیکر اسد قیصر نے پیر تک  ملتوی کردیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے  اجلاس میں مرحوم اراکین اسمبلی، سابق صدر رفیق تارڑ، سینیٹر رحمان ملک، پشاور مسجد دھماکے میں شہید ہونے والوں اور وفات پانے والے دیگر اراکین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی جانب سے دعائے مغفرت کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی روایات کا حصہ ہے کہ اگر کسی رکن پارلیمنٹ کا انتقال ہوا ہو تو اس روز کا اجلاس ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا جاتا ہے اور میں بھی اس روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک روز کے لیے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ آج ہونے والے اسمبلی اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے اور ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر کے حساس علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، پینٹاگون نے اہم دعویٰ کردیا

?️ 9 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے

ہنیہ کے جانشین کے طور پر السنوار کے پیغامات

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابوآلاء الولائی

مصری سرحد پر شہادت طلبانہ کاروائی/ قابضین مزاحمت میں گھرے میں:عطوان

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے ایک مصری فوجی کے

بن سلمان وائٹ ہاؤس میں، سعودی ولیعہد کا طاقت کے کھیل میں بڑھتے ہوئے قدم

?️ 17 نومبر 2025بن سلمان وائٹ ہاؤس میں، سعودی ولیعہد کا طاقت کے کھیل میں

ترکی کا ایک بار پھر عراق پر حملہ

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:ترکی نے پی کے کے کو کچلنے کے بہانے ایک بار

صیہونیوں کی نظر میں نتین یاہو کی کیا حیثیت ہے؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ

اسرائیل نے لبنان کے کئی دیہات مسمار کر دیے ہیں: سی ان ان

?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے

غزہ میں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے قابض حکومت کی شرط

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے