🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات صرف پارلیمنٹ کی سطح پر ہوں گے، اسی طرح توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی معاشی اور الیکشن کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات صرف پارلیمنٹ کی سطح پر ہوں گے، مذاکرات کا آغاز جے یوآئی ف کے فیصلے کے بعد ہوگا۔ اسی طرح وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور کیا گیا۔ اسی طرح وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
وفاقی کابینہ کا سوات کے علاقے کبل میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن میں ہوئے واقعہ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی گئی۔
وزیراعظم کی کبل سوات کے سی ٹی ڈی اسٹیشن میں ہونے واقعہ کی تحقیقات میں وفاقی حکومت کا نمائندہ شامل کرنے کی ہدایت.پشاور پولیس لائن دھماکے میں شہید ہونے والوں کو جو پیکج دیا گیا اسی طرز پر شہداء پیکج کبل واقعہ میں شہید ہونے والوں کو بھی دیا جائے : وزیراعظم کی ہدایت.پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 21 بلین روپے کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کی سمری کو پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری.وفاقی کابینہ نے جنوبی وزیرستان کے انگور اڈا کسٹم اسٹیشن کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے ایکسپورٹ لینڈ روٹ (EXPORT LAND ROUTE) ڈیکلئیر کرنے کی منظوری دے دی.وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشاز کے حوالے سے فنانسنگ فسیلیٹی کی منظوری دے دی.الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشاز کے لیے 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ صفر فیصد مارک اَپ پر پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت دستیاب ہوگا۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں امریکی مداخلت
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ کی معاون،
فروری
غزہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ویٹو پاور کا استعمال کیون کیا ؟
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
نومبر
یورپی یونین کے لئے شرم کی بات
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے غزہ میں پیشرفت
نومبر
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجی اڈے کو نذر آتش کیا گیا
🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی ہے
مئی
ہم مسئلہ فلسطین پر سودے بازی قبول نہیں کرتے: صنعاء
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:یمن کے وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ جارح اتحادی ممالک
نومبر
ہلیری کلنٹن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کی
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ
نومبر
فلسطینی بچوں کا قتل روکنے کے لیے ٹروڈو کی درخواست پر نیتن یاہو کا ردعمل
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے بدھ کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن
نومبر
عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر ملاقات کا فیصلہ کروں گا
🗓️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان
دسمبر