?️
اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے ای وی ایم کے نظام پر تمام خدشات دور کریں گے اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر کہتا ہوں کہ عدالت کے بجائے اسپیکر آفس آئے، اصلاحات کے لیے ہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے ای وی ایم کے نظام پر تمام خدشات دور کریں گے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔
ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے۔نوازشریف اور آصف زرداری کی فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے۔ اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے۔ اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے۔ 1990ء کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سال کےلیے طے ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا ، جس میں پارلمنٹ نے انتخابی اصلاحات دوسرا ترمیمی بل 2021ء منظور کر لیا۔خیال رہے کہ اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بھی گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ای وی ایم مشین کو شیطانی مشین قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے پاس ووٹ کیلئے نہیں جا سکتی۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے بھی آئندہ انتخابات کے نتائج نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیکر اور حکومت آئندہ انتخابات متنازعہ بنا رہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کسی صورت نہیں مانیں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکی اسکولوں میں مسلح قتل عام کیوں نہیں رکتا؟
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:بائیڈن کا یہ تلخ اعتراف کہ امریکہ بچوں کے لیے غیر
اپریل
اسرائیل صرف اپنے جرائم سے اپنے زوال کو تیز کررہا ہے: قسام
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالین نے عظیم کمانڈر ابراہیم
ستمبر
ٹرمپ کے قریبی حلقے کی زلنسکی کے مخالفین سے خفیہ مذاکرات
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے
مارچ
جوہری مذاکرات سے لے کر استقامتی میزائل تک
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے مذاکرات اور
ستمبر
ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زائد امریکی بچے کورونا کا شکار
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کا کہنا ہے کہ 20 جنوری
جنوری
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی کی مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی پر ان کے والد کا ردعمل
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے
جون
عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلی منتخب ہو گئے
?️ 29 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔عبدالقدوس
اکتوبر
نیتن یاہو نے بحران سے بچنے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کیا
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے
مئی