حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر مزید پابندیاں عائدکرنے کا عندیہ دے دیا

7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے  گذشتہ  تین ہفتوں کے دوران چوتھی مرتبہ 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے کے بعد حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر یکم ستمبر (آج) سے مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔24 اگست کو حکومت نے کووڈ 19 ویکسینیشن کے لیے کم از کم عمر 18 سال سے کم کرکے 15 سال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور پیش رفت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) 17 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین اور بدھ (آج) سے بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو بوسٹر شاٹس دینا شروع کرے گا۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک ہی دن میں 14 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔علاوہ ازیں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) نے برطانیہ کی جانب سے ریڈ لسٹ میں پاکستان کو شامل رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ اگست میں کوئی بیٹا ویریئنٹ کیس سامنے نہیں آیا اور مریضوں کی مجموعی تعداد اور مثبت تناسب ایران اور عراق جیسے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں بہت کم ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 838 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 118 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔20 دنوں میں یہ چوتھا موقع تھا جب پاکستان میں ایک دن میں 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں، اس سے قبل 11 اگست کو 102، 24 اگست کو 141 اور 27 اگست کو 120 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 24 اگست کو حکومت نے کووڈ 19 ویکسینیشن کے لیے کم از کم عمر 18 سال سے کم کرکے 15 سال کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ وہ 17 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو یکم ستمبر سے خوراکیں لگانا شروع کردے گی۔کئی دیگر فیصلے بھی لیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے اکتوبر کے وسط تک بغیر ویکسینیشن افراد کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔

این ایچ ایس وزارت کے ترجمان ساجد شاہ نے کہا کہ 17 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوارک لگوانی ہوگی اور 15 اکتوبر تک مکمل طور پر ویکسین کرنی ہوگی ورنہ انہیں تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کمزور مدافعتی نظام سے دوچار ہیں اور 12 سال سے زائد عمر کے ہیں وہ اپنا میڈیکل ریکارڈ دکھانے کے بعد منتخب ویکسینیشن مراکز میں ٹیکے لگواسکتے ہیں، والدین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین ملنے کو یقینی بنائیں۔

مشہور خبریں۔

یمن کے لوگ ہتھیار ڈالنا نہیں جانتے

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کا زبردست حملہ

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  صہیونی فوجی اور آبادکاروں نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور

کیا اب بھی صیہونیوں کے ساتھ دوستی کی گنجائش باقی ہے؟

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کا اسرائیل کو سخت انتباہ

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے اسماعیل ہنیہ کی

عرب ممالک کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو صیہونی حکومت کے منصوبے پر خفیہ انتباہ

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک نے فلسطینی

کیا فلسطینیوں کی مشق صہیونیوں کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کو تیز کر دے گی؟

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:  غزہ کی پٹی میں مقاومتی گروپ مسلسل تیسرے روز مشترکہ

واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کو رعایتیں نہ دینے کی یقین دہانی کرائی

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:    جب کہ مغربی حکام اور میڈیا حالیہ دنوں میں

یہودیوں کا یروشلم سے کوئی تعلق نہیں: اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مشہور اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ اسرائیل فینکلسٹین نے اپنی تحقیقی کتاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے