حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر مزید پابندیاں عائدکرنے کا عندیہ دے دیا

7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے  گذشتہ  تین ہفتوں کے دوران چوتھی مرتبہ 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے کے بعد حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر یکم ستمبر (آج) سے مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔24 اگست کو حکومت نے کووڈ 19 ویکسینیشن کے لیے کم از کم عمر 18 سال سے کم کرکے 15 سال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور پیش رفت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) 17 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین اور بدھ (آج) سے بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو بوسٹر شاٹس دینا شروع کرے گا۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک ہی دن میں 14 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔علاوہ ازیں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) نے برطانیہ کی جانب سے ریڈ لسٹ میں پاکستان کو شامل رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ اگست میں کوئی بیٹا ویریئنٹ کیس سامنے نہیں آیا اور مریضوں کی مجموعی تعداد اور مثبت تناسب ایران اور عراق جیسے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں بہت کم ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 838 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 118 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔20 دنوں میں یہ چوتھا موقع تھا جب پاکستان میں ایک دن میں 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں، اس سے قبل 11 اگست کو 102، 24 اگست کو 141 اور 27 اگست کو 120 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 24 اگست کو حکومت نے کووڈ 19 ویکسینیشن کے لیے کم از کم عمر 18 سال سے کم کرکے 15 سال کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ وہ 17 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو یکم ستمبر سے خوراکیں لگانا شروع کردے گی۔کئی دیگر فیصلے بھی لیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے اکتوبر کے وسط تک بغیر ویکسینیشن افراد کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔

این ایچ ایس وزارت کے ترجمان ساجد شاہ نے کہا کہ 17 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوارک لگوانی ہوگی اور 15 اکتوبر تک مکمل طور پر ویکسین کرنی ہوگی ورنہ انہیں تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کمزور مدافعتی نظام سے دوچار ہیں اور 12 سال سے زائد عمر کے ہیں وہ اپنا میڈیکل ریکارڈ دکھانے کے بعد منتخب ویکسینیشن مراکز میں ٹیکے لگواسکتے ہیں، والدین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین ملنے کو یقینی بنائیں۔

مشہور خبریں۔

روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

?️ 12 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے

اسد عمر کا اہم بیان، آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا

?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے

رمضان المبارک کے احترام میں گیم شوز پر پابندی لگائی جائے:وزارت مذہبی امور

?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے 

سکھر: اداروں کی تضحیک کا الزام، مریم نواز کے خلاف دائر درخواست خارج

?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سکھر کی مقامی عدالت نے اداروں کی تضحیک اور

حکومت کا پُرتشدد احتجاج کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ

?️ 15 دسمبر 2025لاہور:(سچ خبریں) حکومت نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنانے والوں سے

800,000 سے زیادہ اسرائیلی حزب اللہ کی فائر لائن کے نیچے

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صرف ایک

صیہونی حکومت کی سویدا میں جولانی کے ٹھکانوں پر بمباری 

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے اس حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے