🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، صارفین کو اس حوالے سے آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب نان ٹیکس فائلر بجلی صارفین کے بلوں پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے مخصوصی صارفین پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ، لیسکو کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت یکم جولائی سے وہ تمام صارفین جو ٹیکس فائلر نہیں ہیں، اگر ان کا بجلی کا بل 25 ہزار روپے سے زائد ہوا، تو ان پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ یکم جولائی 2021 سے 25 ہزار روپے سے زائد کے بل والے صارفین کو ساڑھے 7 فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا تاہم اگر بجلی صارف ٹیکس فائلر ہے تو 25 ہزار یا اس سے زائد کا بل آنے کے باوجود اس پر کوئی اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا، نان ٹیکس فائلر بجلی صارفین پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیے جانے کے حوالے سے وزارت توانائی کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، جب کہ گزشتہ ماہ بجٹ پیش کرنے کے دوران یا اس کے بعد وفاقی وزیر شوکت ترین نے بھی اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا تھا اس صورتحال میں بجلی صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیسکو اعلامیہ کے حوالے سے متعلقہ وزارت کے حکام وضاحت جاری کریں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کیلئے پُرامید
🗓️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اس امید کا
جولائی
ٹی ٹی پی کے متعلق وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان
🗓️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر
غزہ پر حملے کے لیے اسرائیل کو امریکہ سے 180 ملین ڈالر کا بڑا اسلحہ پیکج !
🗓️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:3000 سے زائد جنگی ہتھیاروں کی فراہمی، امریکی حمایت جاری،
اپریل
تل ابیب-واشنگٹن سیکورٹی تعاون خطرے میں
🗓️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی
مارچ
دردانہ کے انتقال پر شوبز ستاروں کا گہرے دکھ کا اظہار
🗓️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر
اگست
سعودی اور اماراتی عہدہ دار امریکی اور صیہونی کارندے ہیں:الحوثی
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے
فروری
تھرپارکر میں پولنگ شروع، پی پی پی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کی ٹکر متوقع
🗓️ 21 فروری 2021تھرپارکر(سچ خبریں) آج 21 فروری کو قومی اسمبلی کے حلقہ 221 سیٹوں
فروری
ہمارا مقصد ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف کھڑا کرنا تھا:سابق امریکی وزیر خارجہ
🗓️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے
فروری