حکومت نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے گئے، ان پاکستان شہریوں پر مختلف جرائم کے الزامات تھے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی رہائش، منشیات، شدت پسندی اور دیگر جرائم میں گرفتار کیے گئے ہیں جب کہ ایران نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کے جرم میں ایران میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جرائم میں ملوث پاکستانیوں کے پاسپورٹ 5 اور 7 سال کے لیے بلاک کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں چند روز قبل یو اے ای میں منشیات کے جرائم میں ملوث 2 ہزار 470 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کیے گئے۔

نومبر میں حکومت پاکستان نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع کیا تھا، ابتدائی طور پر 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق عراق سے ایک ہزار 500 سے زائد پاکستانی شہری گزشتہ 6 ماہ میں ڈی پورٹ ہوئے ہیں جن کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے۔

اکتوبر میں حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے تھے۔

سعودی عرب کی حکومت نے ان 4 ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

ان پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے گیے ہیں، سعودی عرب میں گرفتار 60 فیصد سے زائد شہریوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔

مشہور خبریں۔

بحرین کے سیاسی قیدیوں کی بتدریج موت

🗓️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کا کہنا ہے کہ آل

بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال

🗓️ 2 ستمبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف تاجروں

صیہونی ریاست پر طوفان الاقصی کے اثرات

🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن نے صیہونی ریاست کو مختلف سیاسی، عسکری،

الاقصیٰ طوفان نے فلسطینی مزاحمتی منصوبے کو کیسے بچایا؟

🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفانی آپریشن کو ایک سال گزر جانے کے بعد، یہ

کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں

🗓️ 5 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع

اپوزیشن صرف این آر او چاہتی ہے:وزیر اعظم

🗓️ 6 فروری 2021کوٹلی (سچ خبریں) کوٹلی آزاد کشمیر میں وزیر اعظم خان نے ایک

عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی

🗓️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر

پی آئی اے نے کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

🗓️ 3 جنوری 2022کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے