حکومت نے آئی ایم ایف کو ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہ آنے کی یقینی دہانی کرادی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہ آنے کی یقینی دہانی کرادی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی ایف بی آر اور بی ایس آئی پی حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں ایف بی آر نے 605 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے پلان سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کو یقینی دہانی کرادی گئی ہے کہ ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے جس کے لیے حکومت نے عدالتوں میں زیرِ سماعت ٹیکس کیسز میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور اسی طرح چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھی ٹیکس کیسز کی جلد سماعت کرانے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا، آئی ایم ایف سے کیبنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ اور سیکرٹری کیبنٹ کے رائٹ سائزنگ پر مذاکرات ہوئے، جس میں آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ اقدامات پر بروقت عملدرآمد کیا جائے، آئی ایم ایف وفد کو بڑے شہروں میں ٹیکس نیٹ سے باہر بڑے ریٹیلرز پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور میں ہائی رسک کیسز کی تفصیلات پر آئی ایم ایف نے ریکوری کی ہدایت کی، اسلام آباد، کراچی، لاہور میں ہائی رسک کیسز سے ریکوری کیلئے اقدامات پر وفد کو بریفنگ بھی دی گئی، آئی ایم ایف نے آئندہ سہ ماہی میں ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے پلان بھی طلب کیا اور کہا کہ ’ریونیو شارٹ پر کوئی گنجائش نہیں، آئندہ سہ ماہی میں 3 سو ارب کا شارٹ فال پورا کیا جائے، ایف بی آر کمپلائنس رسک مینجمنٹ اور رسک امپرومنٹ پلان کے تحت اقدامات کرے، اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں ہائی رسک کیسز سے ریکوری سے ریونیو شارٹ فال پورا کیا جائے‘۔

مشہور خبریں۔

عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا، شبلی فراز

?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے

زیلنسکی عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ روانہ

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی

ووٹ کی عزت کے نمائندے پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں، بلاول

?️ 18 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

’لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیر اعظم، وزیر داخلہ کےخلاف مقدمہ درج کرائیں گے‘

?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ کی بازیابی

ہواوی مینیجر قید سے رہا / چین سے واپس گئے دو کینیڈین

?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نامہ

نئی حلقہ بندیاں ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج سے قبل ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا

ہندوستان کے ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کے ساتھ ناروا سلوک

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ہندستانی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات

مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے: ہندوستان کی حکمراں جماعت

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:   ہندوستان میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے