حکومت مطیع اللہ جان کے کیس میں کچھ نہیں کرتی تو ایسا حکم دیں گے جو پسند نہیں آئے گا، عدالت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو نوٹسز جاری کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے اگر حکومت مطیع اللہ جان کے کیس میں کچھ نہیں کرتی تو ایسا حکم دیں گے جو پسند نہیں آئے گا۔

میڈیا کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر پریس ایسوسی ایشن کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ کیس میں کچھ بھی ارجنٹ نہیں ہے، اس پر چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ بیرسٹر حیدر وحید کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ وہ میڈیا ریگولیشن سے متعلق اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ مگر وہ عدالتی کارروائی کے لیے نہیں آئے، کیا ان کی پٹیشن آزادی اظہار کو یقینی بناتی یا مزید روکتی؟ ان کے کیس میں درخواست گزار کون تھے؟ 2022 سے یہ درخواست کس بنیاد پر دائر تھی؟ کیا ان کامقصد پورا ہو گیا ہے؟

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزاروں میں کوئی چکوال کا تھا کوئی اسلام آباد کا، کون سا مشترکہ مفاد تھا جو ان درخواستگزاروں کو ساتھ لایا تھا؟ میڈیا میں بھی بڑی منتخب رپورٹنگ ہوتی ہے، اب یہ رپورٹ نہیں ہو گا کہ یہ 6 درخواستگزار غائب ہو گئے، اسی لیے ہم نے کہا تھا کہ ہم اپنا یوٹیوب چینل چلائیں گے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا حیدر وحید والی درخواست کا کوئی پٹیشنر عدالت میں ہے؟

بعد ازاں چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلایا اور دریافت کیا کہ کیا اس طرح کی درخواست عدالت کا غلط استعمال نہیں ہے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ بالکل یہ عمل کا غلط استعمال ہے، قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کیا ایسی درخواستیں عدلیہ کی آزادی یقینی بناتی ہیں یا اسے کم کرتی ہیں؟ اس پٹیشن کے تمام درخواستگزاروں کو نوٹس کر کے طلب کیوں نہ کریں؟

اٹارنی جنرل نے بھی درخواستگزاروں کو نوٹس جاری کرنے کی حمایت کردی۔

اس پر بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ عوامی مفاد کی درخواست واپس نہیں ہو سکتی، آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ریاض حنیف راہی والی درخواست بھی واپس نہیں لینے دی گئی تھی۔

اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کہیں آپ کی ان لوگوں سے عدالت کے باہر ہی سیٹلمنٹ تو نہیں ہوگئی ہے؟ بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہم ایک صحافتی ادارہ ہیں ایسی سیٹلمنٹ کے وسائل نہیں ہیں۔

اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں پیسے ہی ہوں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کہا گیا ہو آئندہ میری خبر اچھی چھاپ دینا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے میڈیا ریگولیشن والی پٹیشن کے درخواست گزاروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے۔

اس کے بعد قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کوئی اور ارجنٹ معاملہ ہے؟ اس پر بیرسٹر صلاح الدین کا مطیع اللہ جان کیس کا حوالہ دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل اگر میں ایک کیس کو اوپن اینڈ شٹ کہوں تو وہ مطیع اللہ جان کیس کا ہے، آپ کے پاس اس واقعے کی ویڈیو موجود ہے، حکومت اخبار میں اشتہار کیوں نہیں دیتی کہ ان لوگوں کی تلاش ہے؟ اگر آپ کچھ نہیں کرتے تو ایسا آرڈر آئے گا جو آپ کو پسند نہیں آئے گا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کیا انہوں نے انٹرویو ریکارڈ کیا تھا؟ یہ کیسی صحافت ہوئی؟ اگلے ہی دن میری اہلیہ کے بارے میں غلط خبر چل گئی، کہا گیا وہ ایک میٹنگ میں بیٹھی ہوئی تھیں، تو کیا ہم سارا دن بیٹھ کر وضاحتیں جاری کرتے رہیں؟ پھر کہا جائے گا چیف جسٹس کی بیوی نے تو تردید جاری نہیں کی، کیا تاثر جائے گا اس خبر سے کہ چیف جسٹس کی اہلیہ آفیشل میٹنگ میں بیٹھی تھیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ایسی خبر چلانے والوں کو کیا توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں؟ کیا فرد جرم عائد کر کے انہیں جیل بھیجیں؟ اپنے تھمب نیل اور اپنی خبر میں انہوں نے یہی کہہ دیا، کیا زیادہ ری ٹوئٹس ، لائکس سے پیسے کمائے جارہے ہیں؟ کیا کسی صحافی پر جھوٹ بولنا ثابت ہوجائے تو صحافتی ادارے اس کی ممبر شپ ختم کریں گے؟

بیرسٹر صلاح الدین نے بتایا کہ وارننگ دے کر، شوکاز کر کے ممبر شپ ختم کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے کیا ہو جائے گا؟ آپ افسر آف کورٹ ہیں حل بتائیں۔

اس پر بیرسٹر صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہتک عزت کا قانون پاکستان میں اتنا مضبوط نہیں اس لیے یہ سب ہوتا ہے۔

قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کیا وکلا نے کبھی اپنے ممبر کے خلاف کارروائی کی ہے؟ صحافیوں نے کی ہے؟ یہ سب تو ٹریڈ یونین بن گئی ہیں، ہم نے تو آپ کو اپنے ادارے میں کر کے دکھایا آپ بھی کر کے دکھائیں نا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے تحریری دلائل بھی طلب کرلیے

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سابقہ بینچ کی دوبارہ دستیابی پر کیس دوبارہ مقرر کیا جائے گا۔

بعد ازاں چیف جسٹس نے آج کی سماعت کا حکمنامہ لکھوادیا۔

حکم نامے کے مطابق میڈیا ریگولیشن سے متعلق پٹیشن واپس لینے کی درخواست آئی، پٹیشن کے درخواستگزار عدالت آئے، نہ وکیل نہ ہی ایڈووکیٹ آن ریکارڈ آئے، درخواست میں کہا گیا اب وفاقی حکومت میڈیا ریگولیشن کا معاملہ خود دیکھ رہی ہے، تاہم اٹارنی جنرل نے حکومت سے منسوب اس بات کی تردید کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے 2 اپریل تک وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو صحافیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

اس سے گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا، اس پر تو کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹی بی کا خاتمہ، صحت کی معیاری خدمات تک رسائی دینا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، شہباز شریف

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے

غزہ جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلاف کے 6 شعبے

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کے خاتمے اور تخفیف اسلحہ سمیت غزہ میں جنگ

وزیر اعلی سندھ نجی دورے پر امریکا روانہ

?️ 12 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مراد علی

میرے والد کی واپسی سے پہلے عالمی جنگ چھیڑنے کی کوشش:جونیئر ٹرمپ کا الزام

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے یوکرین کو امریکی طویل فاصلے تک

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او آرڈر واپس لے لیا

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ

ہم چین روس تعلقات کو نہیں روک سکتے:امریکی انٹیلی جنس

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے قومی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے ایک تقریر میں

وائٹ ہاؤس کا وینزویلا پر ممکنہ فوجی حملے پر تبصرہ سے انکار 

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کی ایک اعلیٰ عہدیدار

بن سلمان کو سب سے زیادہ صیہونیوں سے ہاتھ ملانے کی جلدی ہے؛اسرائیل میں سابق امریکی سفیر

?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سابق سفیر نے اس بات پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے