?️
کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت عام شہریوں کے ٹرائل کو ’غیر آئینی‘ قرار دینے کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت آرمی ایکٹ کی دفعات کے خلاف دائر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھایا گیا ہے، اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قانون کی بعض شقوں کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے قائم کی گئی سابقہ نظیروں سے متصادم ہے۔
اپیل کے مطابق یہ درخواستیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے جواب میں دائر کی گئی تھیں۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے حملے بظاہر باہم بہت مربوط تھے اور ان کا مقصد پاکستان کی مسلح افواج کے مورال کو متاثر کرنا تھا، ان حملوں کا مقصد مسلح افواج کے اندر دراڑ پیدا کرنا اور اس کی کمان اور کنٹرول کو کمزور کرنا تھا۔
اپیل میں مزید کہا گیا ہے حملوں کے نتیجے میں فوجی تنصیبات اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، فوجی جوان اور دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ آئین پرامن مظاہروں کے حق کی ضمانت دیتا ہے لیکن آئین کسی بھی شخص کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے، کسی فوجی و دیگر حساس تنصیبات، عمارتوں سمیت املاک کو تباہ کرنے یا نقصان پہنچانے کا حق نہیں دیتا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کیں اور ملزمان کو قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، درخواستیں کورٹ مارشل کے ذریعے بعض ملزمان کے ٹرائل کو چیلنج کرنے کے لیے دائر کی گئی تھیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ نے سپریم کورٹ سے رہنمائی طلب کی کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی اضافی اقدامات کیے جائیں۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور کسی بھی طرح سے یہ استدلال نہیں کر رہا کہ 9 اور 10 مئی 2023 کے واقعات کے ملزمان یا کوئی بھی افراد جن پر کورٹ مارشل کے ذریعے مقدمہ چلایا جا رہا ہے وہ منصفانہ ٹرائل اور مناسب قانونی کارروائی کے حقدار نہیں ہیں۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت ہونے والے کورٹ مارشل کو اس عدالت نے متعدد مواقع پر آئین، منصفانہ ٹرائل کے اصولوں اور قانون کے مناسب عمل سے پوری طرح ہم آہنگ قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایف بی آر کا سولر پینلز کی درآمد میں ’بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ‘ کا انکشاف
?️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے پینل کے سامنے چونکا دینے
فروری
ہزارہ ایکسپریس سانحہ کم وسائل کا شاخسانہ ہے، وزیر ریلوے
?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق
اگست
مغربی اتحاد میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: رویٹرز نے اطلاع دی ہے کہ مغربی اتحاد میں ایران
مئی
خلیج فارس تعاون کونسل کے ایران کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات
?️ 25 جولائی 2021خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نائف الحجرف نے ہفتے کے روز
جولائی
حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے: موساد
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس حکومت کے حلقوں میں دہشت پیدا کرنے
فروری
سیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک
?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے ٹانک اور شمالی وزیرستان کے اضلاع
جولائی
بلنکن کے خطے کے دورے پر ہنیہ کا ردعمل
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
جنوری
کچھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا۔
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک ڈیڑھ دن
جون