حکومت سابق وزیر خزانہ لے سکتی ہے

شوکت ترین

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں غیر متوقع طور پر تبدیلیوں میں وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی حالیہ برطرفی کے بعد حکومت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا  حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) تشکیل دینے جارہے ہیں جس کی سربراہی وزیر خزانہ شوکت ترین کریں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ای اے سی اہم معاشی امور میں حکومت کی مدد کرے گی۔حکومت نے شوکت ترین کو وزیر اعظم کے معاون یا مشیر کی حیثیت سے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی پیش کش بھی کی تھی لیکن انہوں نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کو احتساب کے اس ریفرنس کے فیصلے کے ساتھ جوڑ دیا جس کا انہیں ایک دہائی سے سامنا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ اگر شوکت ترین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں شمولیت اختیار کی تو کہا جا سکتا ہے کہ شوکت ترین، ڈاکٹر حفیظ شیخ کی جگہ لیں گے کیونکہ حفیظ شیخ نے ان کی جگہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت کے دوران 2010 میں لی تھی۔

شوکت ترین نے تصدیق کی کہ وہ اگلے دو سے تین دن میں اقتصادی مشاورتی کونسل کی سربراہی کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا میں کونسل کا کنوینر بنوں گا۔علاوہ ازیں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کا بنیادی فریضہ معاشی امور میں حکومت کی مدد کرنا ہے۔

حکومت کی جانب سے کابینہ میں شامل ہونے کی پیش کش کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر نے کہا کہ انہیں دوسری مرتبہ عہدے کی پیش کش کی گئی لیکن جب تک نیب کے کے خلاف ریفنرنس نمٹا نہیں لیتا تب تک وہ اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ڈاکٹر حفیظ نے مجھے کابینہ میں شامل ہونے کی پیش کش کی تھی لیکن اس وقت میں نے وہی جواب دیا تھا کہ میں اپنے کیس کے دوران یہ ذمہ داری قبول نہیں کرسکتا ہوں۔

شوکت ترین نے دعوی کیا کہ رینٹل پاور پروجیکٹ (آر پی پیز) کی مخالفت کے باوجود انہیں گزشتہ نو برس سے آر پی پی کا سامنا ہے۔

شوکت ترین کی حکومت میں ممکنہ شمولیت کے علاوہ وفاقی کابینہ میں ایک سے دو روز میں مزید ردوبدل کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ وزیر اعظم خان کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد جمعرات (آج) کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

فی الحال وزیر اعظم نے وزیر برائے صنعت حماد اطہر کو وزیر خزانہ کا ایک اضافی چارج دے دیا ہے اور یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ شوکت ترین کی شمولیت کے بعد وہ ہی وزارت خزانہ کے انچارج ہوں گے

مشہور خبریں۔

یوکرین کے لیے سب سے بڑا امریکی امدادی پیکج

🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کا اگلا پیکیج جس کی

قطر نے بستیوں کی تعمیر کے نیتن یاہو کے منصوبوں کی مذمت کی

🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:   قطر کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار

🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں

سعودی عرب میں 2021 میں سزائے موت پر عمل درآمد میں 148 فیصد اضافہ

🗓️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال

بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافہ، کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان

🗓️ 8 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں)بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر

رہا ہونے والے فلسطینی قیدی کیا کہہ رہے ہیں؟

🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال

بائیڈن نے یوکرین کو امریکی انٹیلی جنس امداد روکنے کا مطالبہ کیا

🗓️ 7 مئی 2022امریکی حکومت کے دو عہدیداروں کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ

ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

🗓️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے