لاہور: (سچ خبریں) حکمران اتحاد کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر آئینی اور قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہے،4 ماہ سے جاری پنجاب اسمبلی اجلاس کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جا سکتی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کو وزیراعلٰی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد یا اعتماد کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی اور قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بتایا گیا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے اسمبلی کا جاری اجلاس ختم کرنا ضروری ہے۔رولز آف پروسیجر کے تحت اجلاس ختم کرنے کا اختیار صرف اسپیکر کے پاس ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بھی رواں سیشن کا خاتمہ ضروری ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے،سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائے گا۔ ان فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے،پنجاب حکومت کو جمہوری انداز میں رخصت کریں گے،پنجاب کے وزیر اعلٰی کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔
پنجاب میں کوئی چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کام کرنے کو تیار نہیں،پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاو کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عدالتی فیصلے کی بنیاد پر کھڑی ہے،ق لیگی ایم پی ایز اپنے صدر کی ہدایت پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائے گی۔پی ٹی آئی پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیریئر کے زیادہ تر پروجیکٹ گھر کا چولہا جلانے کیلئے کیے، نبیل ظفر
مئی
سعودی اتحاد کے حملوں کے بعد صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بندش
دسمبر
غزہ کی سرنگیں صہیونیوں کو کیسی لگیں؟
جنوری
بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش مایوس کن تھی :امریکہ
مارچ
الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی
فروری
جنوبی یمن میں امریکی سفیر کیا کر رہا ہے؟
اگست
چاند پر موجود آکسیجن سے متعلق اہم تحقیق
نومبر
اردنی عوام کا وسیع مظاہرہ؛الکرامہ کاروائی کے ہیرو کا جنازہ واپس کرنے کا مطالبہ
ستمبر