?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ اپوزشین لیڈر لانے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ ہو گیا ہے۔
آج پنجاب اسمبلی میں با ضابطہ حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان بھی ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کر لی ہے۔پنجاب اسمبلی کے لیگی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے۔ جب کہ اتحادی بھی حمزہ شہبازشریف کے نام پر رضا مند ہو گئے،حمزہ شہباز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف کا رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا امکان ہے۔جب کہ چند روز قبل ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا۔
حمزہ شہباز نے درخواست میں آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ نظرثانی درخواست پر آئینی نکتے کی تشریح کے لیے فل کورٹ قائم کیا جائے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ جنگ اور نیتن یاہو کی مقبولیت کا تضاد
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ
جولائی
آل سعود کے جرائم کو امریکی گرین سگنل
?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ اور مغربی ممالک نے سعودی عرب میں ہونے والے جرائم
نومبر
اسٹریٹ ہنگامے استقامتی ممالک کے خلاف امریکہ کا حربہ
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:حال ہی میں امریکی جرنل اخبار وال اسٹریٹ میں شائع ہونے
جنوری
امریکہ کے لیے پینٹاگون کی معلومات لیک ہونے کے سنگین نتائج
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبارٹیگز شاؤ نے یوکرائنی فوج کی تیاری کے لیے واشنگٹن
اپریل
گورنر نے عدم اعتماد کی بات کرکے گنڈاپور کی مدد کردی۔ رانا ثناءاللّٰہ
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم
جولائی
ہائیکورٹ ججوں کے خط کا معاملہ: چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے سپریم
مارچ
ایران، روس اور چین کا امریکہ مخالف اتحاد:امریکی اخبار
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ایران، روس اور چین
ستمبر
بن گوئر نے فلسطینی قیدیوں کو روٹی سے محروم کر دیا
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور
فروری