🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے حج کی ادائیگی کے لیے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
بعدازاں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئر افسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقرر کریں،مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو اور کیس کے حقائق سے واقف ہو۔
حکم نامے میں بتایا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر درتاج گل کے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج، قانون کا سامنا کر رہی ہیں، وکیل نے بتایا کہ زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں ہیں، انہوں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
پٹیشنر کے وکیل نے استدعا کی کہ زرتاج گل حج پر جانا چاہتی ہیں اس لیے درخواست پر جلد فیصلہ کیا جائے۔
پٹیشنر کے مطابق ان کا نام ای سی ایل، نو فلائی لسٹ یا پی این آئی ایل میں شامل ہے، ان پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں ہے۔
وکیل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو 13 مارچ کو پروویشنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکالنے کی درخواست دی جس کا جواب نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے کچھ ماہ قبل 9 مئی کیس سمیت مختلف الزامات کے تحت زرتاج گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی کمپنیوں کے ہاتھوں اردنی شاہی خاندان کے افراد کے فون ہیک
🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عمون ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اردنی ذرائع نے اطلاع
فروری
مغربی کنارے اور یروشلم میں وسیع پیمانہ پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں
🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے گذشتہ رات اور آج صبح مغربی کنارے میں
جولائی
اسرائیل ایران سے کتنا ڈرتا ہے؟
🗓️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکام نے دمشق
اپریل
سلطان عمان کے سعودی عرب دورے کے پس پردہ حقائق
🗓️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:سلطان عمان سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی
جولائی
فرانس بڑے پیمانے پر ہڑتالوں کی تیاری میں
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فرانس میں ٹرین کے مسافروں کو نئی ہڑتالوں اور اس کے
جنوری
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل
🗓️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز
اکتوبر
برطانیہ ہمیشہ موقع پرست رہا ہے: فرانس
🗓️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹیلی ویژن تقریر میں آسٹریلیا
ستمبر
اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کو اعلیٰ عہدہ دینا شرمناک ہے: حماس
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے منگل کی شام
جون