مظفرگڑھ: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اداروں کا احترام ہے، ہم پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ ادارہ سمجھتے ہیں، اس میں عوام کے نمائندے ہونے چاہئیں، جاسوسی کا نمائندے نہ ہوں، اس لیے فروری کے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں کیوں کہ ووٹ عوام کا حق ہے اور حکومتیں عوام کی مرضی سے بنیں گی۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فوج کی عزت کرتے ہیں، انگریز سے آزادی تم نے حاصل نہیں کی، میرے اکابرین نے حاصل کی اگرہم 100 سال سے انگریزوں سے لڑسکتے ہیں تو ان سے بھی لڑسکتے ہیں، قائداعظم نے کہا تھا اس ملک میں جمہورہت ہوگی لیکن جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، 25 سال سے ہماری معیشت گرتی جارہی ہے۔
دوسری قومیں ترقی کر رہی ہیں اور ہم گرتے جا رہے ہیں، معیشت گرنے کی وجہ مخصوص گھرانے اور ادارے ہیں، 25 سال سے ہماری معیشت گرتی جا رہی ہے آج کسانوں کا برا حال ہے، ان سے گندم نہیں خریدی جا رہی، اس سفر میں جیل اور موت بھی آئی تو برداشت کریں گے۔
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ ہمیں اداروں کا احترام ہے اور پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ ادارہ سمجھتے ہیں، وزیراعظمنے کہا اس ملک میں جمہوریت ہو گی لیکن جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، آپ کے پاس طاقت کا نشہ ہو گا ہمارے پاس قومی حمیت و غیرت ہے، تمہاری طاقت کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ تم عوام کے حق سے مذاق کرتے رہو ،یہ نہیں ہو سکتا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کہتے ہو کہ عوام کی کیا حیثیت ہے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا
مارچ
فلسطینیوں کے درمیان قومی مفاہمت کے حصول کے لیے پر امید
فروری
حکومت جسے چاہے آرمی چیف مقرر کرے اہم تعیناتی پر عمران خان کا نیا مؤقف
نومبر
جرمنی میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے
اکتوبر
فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا
جنوری
10 ماہ میں 2 ہزار801 انٹیلیجنس آپریشنز میں 341 دہشت گرد مارے گئے، وزارت داخلہ
دسمبر
امریکی طلباء کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاج
مئی
وزیر اعظم کا اگلا اقدام کیا ہو گا؟
اپریل