جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔ پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جا رہا ہے، پارٹی کا تیسرا نام بھی سامنے آنے کا امکان ہے، جلد ہی باہمی مشاورت سے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے 2 نام سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اس حوالے سے پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو بھی پارٹی رجسٹریشن کیلئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگل ٹیم کی جانب سے سیاسی جماعت کے نئے نام کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ آئندہ ہفتے پارٹی رجسٹر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو درخواست بھی دے دی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گروپ کے اجلاس میں ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے اور ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے تاہم الیکشن کمیشن میں اس گروپ کو رجسٹرڈ نہیں کرایا جائے گا جب کہ گروپ میں آنیوالے اراکین کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے اس گروپ کے اہم رکن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ وہ اپنی الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے۔ سب لوگوں سے رابطے میں ہیں تاہم ڈیموکریٹس گروپ ق لیگ، پی پی پی اور مسلم لیگ ن میں بھی شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی کمپنیوں نے فلسطینیوں کو قتل کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے

🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ اسلحہ ساز

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

🗓️ 19 فروری 2023فیصل آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما

غزہ جنگ میں طاقت کا کارڈ مزاحمت کے ہاتھ میں

🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار اور علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر عبدالباری

ہم یورپی یونین کی اسٹریٹیجک آزادی کی حمایت کرتے ہیں:چین

🗓️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے عوام کی

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط آسان کردی گئیں

🗓️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم

روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ

🗓️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور

فلسطینی شہری کے ہاتھوں2 صیہونی پولیس اہلکار زخمی

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی مظالم سے تنگ آکر ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونی پولیس

انتشارپھیلانے کے بجائے سنجیدہ سیاست کریں، بزدار کا اپوزیشن کو مشورہ

🗓️ 24 اکتوبر 2021لاہور ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے حالات کو نازک قرار دیتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے