لاہور (سچ خبریں) جہانگیر ترین فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔قبل ازیں ہارون الرشید نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی اہمیت بہت بڑھ رہی ہے۔جہانگیر ترین نے لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ وہ سیاسی جماعت بنانا چاہتے ہیں مگر میرے خیال میں وہ ایسا نہیں کریں گے۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ پارٹی بنانا تو جہانگیر ترین کے لیے مشکل ہے مگر وہ فیصلہ کن کردار کسی مرحلے پر ادا کر سکتے ہیں مگر ابھی تبدیلی کے کوئی آثار نہیں۔
ہارون الرشید نے کہا ہے کہ سروے کے مطابق 29 فیصد ووٹ ن لیگ کے، 28 فیصد پی ٹی آئی کے ہیں۔کوئی خاص فرق نہیں ہے، مقابلہ کانٹے کا ہے۔مارچ میں کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہونا ہے اگر وہی نتیجہ آتا ہے جو پہلے آیا تو پھر تحریک انصاف کو بڑا نفسیاتی دھچکا لگے گا،اپریل میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہیں، ان میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست کا خطرہ ہے۔
جہاں تک لانگ مارچ کا تعلق ہے تو سندھ میں اپوزیشن پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں۔پیپلز پارٹی والے وہاں پر اپنا سر بچائیں گے یا وفاقی حکومت پر یلغار کرنے نکلیں گے؟۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کے واپس آنے کا سوال ہی پیدا ہیں ہوتا،تاہم بحرین اور قطر بڑی کوششیں کر رہے ہیں۔ایسے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے کہ عمران خان جا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے ن لیگ کے جن چار آدمیوں کی بات کی مجھے نہیں پتہ وہ کون ہیں، سیاسی دباؤ کے لیے بیان بازی ہوتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے
مئی
شام میں ترکی اور امریکہ کے کارندے آمنے سامنے
اگست
ٹیریان وائٹ کیس: عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار
مئی
افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، عمران خان
مارچ
نجف میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں: الحشد الشعبی کمانڈر
جولائی
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا امکان
فروری
متنازع آئینی پیکج اگلے ہفتے پارلیمان میں پیش کیے جانے کا امکان
ستمبر
تائیوان امریکی فوجیوں کی ممکنہ دلدل / کیا وائٹ ہاؤس ویت نام کے تلخ تجربے کو دہرائے گا؟
اکتوبر