لاہور ( سچ خبریں ) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کورونا پر یقین نہیں وہ بھارت کی صورتحال دیکھ لیں، اگر احتیاط نہیں کریں گے تو آئندہ پاکستان میں یہ مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ ماسک پہننے سے 72 فیصد لوگ وبا سے بچ سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسی نیشن لازمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں کورونا سے 29 افراد انتقال کر گئے جب کہ آج 28 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور پہلی بار ہوا ہے کہ روزانہ رپورٹ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوئی اور آج کورونا کے 901 کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نےکہا سخت پابندیوں کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو گئی ہے، ماسک پہننے سے 72 فیصد لوگ وبا سے بچ سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسی نیشن لازمی ہے اور پنجاب ویکسی نیشن میں سب سے آگے ہے، پنجاب میں 28 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا مریضوں کا مکمل طور پر فری علاج کیا جا رہا ہے، جہاں 2 ہزار 818 آکسیجن بیڈز میں سے ایک 804 زیراستعمال ہیں، اس وقت شعبہ صحت حکومت کی پہلی ترجیح ہے تاہم کورونا وبا ابھی موجود ہے اور ہمیں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہے، جو لوگ کہتے ہیں کورونا نہیں ہے وہ بھارت کی صورتحال کو دیکھیں اور اگر احتیاط نہیں کریں گے تو آئندہ پاکستان میں یہ مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔
وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کل ایک لاکھ 28 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے اور ایک لاکھ 40 ہزار روز کی ویکسی نیشن کا این سی او سی نے ٹارگٹ دیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو بھی فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کر دیا ہے ، 7 ہزار سے زائد لوگوں کے گھر پر ویکسی نیشن کر چکے ہیں ، اس وقت پاکستان میں 3 چینی ویکسین اور اسٹرازینیکا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ دوسری ڈوز لگوا رہے ہیں وہ یقینی بنائیں کہ سائنو فارم لگ رہی ہے یا اسٹرازینیکا ہے، 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے تاہم اپنے بزرگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائیں کیوں کہ کورونا سے مرنے والوں میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب امریکی حمایت سے یمنی عوام کا قتل عام کر رہا ہے
مارچ
سعودی امریکی تنازعات میں اضافے کے بعد اسلام آباد کی ریاض کی حمایت
اکتوبر
ٹرمپ ہوئے بائیڈن پرچراغپا؟
جون
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
نومبر
2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 46 فلسطینی صحافیوں کی شہادت
مئی
کمانڈروں کے قتل سے میزائلی حملے نہیں رکیں گے: اسلامی جہاد
مئی
شوہر کیساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئے؟ متھیرا کا سوال
اگست
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات میں نمایاں پیشرفت
اپریل