اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سب کچھ ناکام ہوجائے تو سڑکوں کا راستہ آخری حربہ ہوتا ہے، تحریک انصاف سے رابطہ ہوا ہے، ان سے میٹنگ بھی ہوئی ہے، پی ٹی آئی سے بس ایک سوچ پر اتفاق ہے، کوئی الیکٹورل الائنس یا گرینڈ اپوزیشن نہیں ہے، اس سوچ پر اتفاق ہے کہ ملک آئین کی بالا دستی کے بغیر نہیں چل سکتا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ تو بہت لمبی اور دور کی بات ہے ہم اس سوچ اور نکات پر متفق ہیں، اس کے علاوہ ہر ایک کی اپنی سیاست ہے اور یہ سیاست ہے جس میں ایک دوسرے کے معاملات پر تحفظات بھی ہوسکتے ہیں۔
دوسری طرف اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اہم رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں، اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے سندھ کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت آج سندھ روانہ ہوگی، سندھ کے تین روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا، اپوزیشن رہنما جیے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ سندھ کے تین روزہ دورے کے دوران اپوزیشن الائنس کی بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وفد کی پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، علاوہ ازیں اپوزیشن رہنما صحافی برادری سے بھی ملاقات کریں گے، اپوزیشن الائنس کے وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما بھی شریک ہوں گے، اپوزیشن رہنماؤں کے وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
اسکینڈلز کے سائے میں برطانوی وزیراعظم کا قبل از وقت زوال
ستمبر
سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا رد عمل
اکتوبر
شوبز سے تعلق کے باوجود بیٹی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، ندا یاسر
اکتوبر
یمن علیحدگی کی مشکوک سازشوں کا شکار
مئی
غزہ جنگ بندی کے سلسلہ میں حزب اللہ کا بیان
مئی
وزیراعظم نے اختلافات بھلاکر دہشت گردی کےخلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دے دیا
اپریل
طالبان پر تنقید کرنے کے جرم میں افغان پروفیسر گرفتار
جنوری
آئی جی اسلام آباد نے صحافی احمد نورانی کے لاپتا بھائیوں کی بازیابی کیلئے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی
مارچ