?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جمہوری عمل تو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہے، عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے عدالتی فیصلے اور سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی و قانونی صورتحال میں اللہ تعالی نے ہمیں معرکہ حق میں کامیابی دی ہے اور اتحادی حکومت کو اب معیشت کو درست کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ یہ اتحادی حکومت کی تیسری بڑی کامیابی ہے، جو جمہوری استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہوتا ہے،جبکہ عدالتوں کا کام قانون کے مطابق فیصلے دینا اس کی درست تشریح پہلے ہائیکورٹ نے کی اور اب سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کی ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایسی جماعت جو پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں، اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں جو جماعت اسمبلی میں موجود ہی نہیں، وہ مخصوص سیٹیں کیسے حاصل کرسکتی ہے؟اگر وہ فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں، یہ ان کا حق ہے، لیکن بہتر یہ ہوگا کہ پی ٹی آئی خود اپنا محاسبہ کرے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اس عدالتی فیصلے کے بعد نمبر گیم واضح ہو چکا ہے اور اب اتحادی حکومت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے،جو قانون سازی اور حکومتی اصلاحات کے لیے نہایت اہم ہے۔


مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی کی توہین اور مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت جاری
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی مسلسل بے
اپریل
بائیڈن کا نیتن یاہو کو ایک اور حکم
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: دیر سے ہی سہی لیکن آخرکار آج امریکی صدر جو
دسمبر
میں 24 گھنٹوں میں یوکرین کی جنگ ختم کروا سکتا ہوں:ٹرمپ
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے
جنوری
1993 سے 1996 کے دوران جب یہ پراپرٹیز خریدی جارہی تھیں اس میں مریم نواز کا کوئی کردار نہیں
?️ 20 ستمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور محسن
ستمبر
بائیڈن ایک آفت ہے ، ہم امریکہ کو واپس لے کر رہیں گے: ٹرمپ
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد
جون
اگلے لیول کیلئے بھی تیار، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، خواجہ آصف
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
مئی
پاکستان کو سعودی عرب سے ملے گا خصوصی تحفہ
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری
مئی
شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے
?️ 23 دسمبر 2021ممبئی(سچ خبریں) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی
دسمبر