شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے

?️

ممبئی(سچ خبریں) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی کام پر واپسی سے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہےانہوں نے  اپنے  بیٹے آریان خان کے جیل سے رہا ہونے کے بعد کام پر واپسی کی ہے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

شاہ رخ خان کے مداح اُن کی فلم ڈان 2 کی ریلیز کے دس سال ملکمل ہونے پراور فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوبارہ آغاز کرنےپر بہت پرجوش ہیں۔اداکار سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ بیٹے آریان خان کی ضمانت کے بعد شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہوگئے، اُنہوں نے گزشتہ روز اپنی نئی آنے والے فلم پٹھان کی شوٹنگ کا دوبارہ سے آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے بالی ووڈ نگری کے بادشاہ سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ہرناز سندھو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پسندیدہ اداکار اور بالی ووڈ میں کام کرنےکے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان کےساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا کہ’ وہ شاہ رخ خان سے بہت متاثر ہیں، جس طرح وہ محنت سے کام کرتے ہیں‘۔ہرناز سندھو نے مزید کہا کہ’ شاہ رخ خان آن اسکرین اور آف اسکرین بہت ہی نرم مزاج انسان ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں کافی حیرت انگیز کام کیے ہیں‘۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت کر 21 سال بعد ایک بار پھر بھارت کے نام یہ اعزاز کردیا ہے۔ہرناز سندھو سے پہلے دو بھارتی اداکاراؤں نے مِس یونیورس کا خطاب جیتا ، اداکارہ سشمیتا سین نے 1994ء میں اور لارا دتہ نے 2000 میں مِس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ پر عدالتی جرمانے کی آدائیگی

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:اس مشکل صورتحال سے تنگ آچکے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جملے

وفاقی کابینہ نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے دی

?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہے کہ

اب ایک نیا مشرق وسطیٰ قائم کرنے کا تاریخی موقع ہے: وزیر نیتن یاہو

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز ویب سائٹ Ais نے لکھا ہے کہ

امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی پالیسیوں پر شدید تنقید

?️ 29 اگست 2026سچ خبریں: کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر  ایڈم شف  نے

چلتی حکومت ختم کر کے ملک کو بحران میں دھکیلنے والے معافی مانگیں، امیر جماعت اسلامی

?️ 25 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک

صہیونی فوج کی صفوں میں زلزلہ

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی

نیویارک میں اسرائیل مخالف مظاہرے؛ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

?️ 11 اکتوبر 2026سچ خبریں:ہزاروں امریکی شہریوں نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کی تیسری برسی کے

غزہ کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے: اسرائیلی وزیر جنگ

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائل کاتز نے حماس کو دھمکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے