?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یکم تا 7 اکتوبر تک ہفتہ یکجہتی غزہ منانے کا اعلان کیا ہے جس میں ملک کے مختلف شہروں میں ملین مارچ کیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں ہفتہ غزہ سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا جس میں مختلف پارٹیوں اور شعبہ زندگی کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کل چترال، 4 اکتوبر کو فیصل آباد میں ملین مارچ ہوگا، امیر جماعت اسلامی نے تمام طلبہ، ادیبوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر یکجہتی کا اظہار کریں اور 7 اکتوبر کو پورا پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کھڑا ہو تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ ہم بھی زندہ ہیں اور ہمیں بھی انسانیت کا کوئی درد ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 7 تاریخ کو اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کیا جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، 7 اکتوبر کو 12 بجے گھروں سے نکل کر غزہ کیساتھ یکجہتی کریں گے، سفارت کاروں سے بھی اس مارچ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، غزہ کے مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کریں گے، غزہ میں جو ہو رہا ہے ہم خاموش رہ کر تماشہ نہیں دیکھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملین مارچ کے حوالے سے سفارت کاروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین، غزہ، لبنان اور یمن میں بمباری کرر ہا ہے، اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجیں اتارنا شروع کردی ہیں، گزشتہ سال اسرائیل کا انٹیلی جنس نیٹ ورک تباہ ہوگیا تھا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ کے چاروں اطراف اسرائیل موجود ہے، اب تک اسرائیل نے 30 ہزار بچوں اور خواتین کو شہید کیا ہے، استقامت کا مظاہرہ کرنے پر فلسطین کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔
مشہور خبریں۔
زرعی اراضی پر قبضہ کشمیریوں کے ذریعہ معاش پر براہ راست حملہ ہے، روح اللہ مہدی
?️ 6 دسمبر 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکے سینئر رہنما اور بھارتی
دسمبر
عراقی پارلیمنٹ کے واقعات کے بارے میں صدر کا بیان
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی الصدر
جولائی
روس کی ایران کو فوجی تعاون کی پیشکش
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:روسی وزیر دفاع نے زور دیا کہ ماسکو شام کی طرح
اکتوبر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پیر کو مکمل ہڑتال کی جائے گی
?️ 20 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے
مئی
سعودی عرب کے نزدیک مفرور یمنی صدر کی حیثیت
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں یمن کے مستعفی و
اپریل
بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے، سب میں ’را‘ ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ
?️ 30 ستمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے
ستمبر
سعودی مبلغ کو 40 سال قید کی سزا
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب
نومبر
شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو اسٹیشن کا دورہ
?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح 7 بجے اسلام
اپریل