?️
لاہور(سچ خبریں)قبلہ اؤل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی قتل و غارت گری کیخلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی لاہور نے یکجہتی فلسطین مارچ کا اہتمام کیا۔ فلسطین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد نے کی۔
مارچ میں امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، نائب امراء چودھری محمود الاحد، ملک شاہد اسلم، خالد احمد بٹ، ڈاکٹر محمود احمد، عبدالعزیز، سیف الرحمن، مرزا شعیب یعقوب سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
مارچ میں قائدین اور شہریوں نے حکومتِ پاکستان سے فلسطینی مسلمانوں کی ہر طرح سے مدد کا مطالبہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے، قبلہ اول کی عزت و حرمت کی حفاظت ہر مسلمان کا فریضہ ہے، مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول اور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ قبلہ اول کے مقام سے ہی آپ سرکارﷺ نے معراج کے سفر کا آغاز کیا، مسجد اقصیٰ حقیقت میں مسلمانوں کی میراث ہے، جو تاریخی اور مذہبی حقائق سے ثابت ہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس نے مسجد اقصیٰ پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے فجر کے وقت مسجد اقصیٰ میں نہتے ہزاروں نمازیوں پر حملہ کرکے درندگی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فجر کے وقت مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر آنسو گیس شیلنگ کے ذریعے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، اسرائیلی فورسز کے حملے میں 100 سے زائد نمازی زخمی اور کچھ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے، امریکہ مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کی بجائے ظالم اسرائیل کا ساتھ دے کر ظلم کی ایک داستان رقم کر رہا ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسجد اقصیٰ اور کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرنے کی بجائے مجرمانہ طور پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران قوم کو اسلام کا نام لیکر اور آزادی کا بیانیہ دیکر قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں، مسلم لیگ، پپیلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کسی حکمران نے ابھی تک فلسطین میں گذشتہ 20 دن سے جاری ظلم و بربریت کیخلاف ایک لفظ نہیں بولا، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار سے نکالے جانے پر جلسوں میں خان صاحب کا امریکہ کیخلاف کھڑے ہونے کا بیانہ جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں، اگر عمران خان واقعی امریکہ کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہوتا تو قبلہ اول کی آزادی پر اسرائیل اور امریکہ کیخلاف اپنے جلسوں میں قوم کا آگاہ کرتا اور مذمت کرتا، امریکہ اس وقت یہودیوں اور اسرائیلوں کی بھرپور سرپرستی کر رہا ہے، جبکہ کپتان نے امریکہ کیخلاف اپنی زبان کو بڑا تالا لگا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سمیت مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔ جماعت اسلامی فلسطین، کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر کسی بھی قسم کے ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ جماعت اسلامی فلسطین کی آزادی تک مالی اور سفارتی مدد جاری رکھے گی۔
مشہور خبریں۔
عراقی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں کیا کہا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں
ستمبر
وارننگ کے باوجود بھی لوف مری جانے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی شدید قلت، حادثات کے خدشات میں اضافہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز (ATC) کی شدید کمی ایک
فروری
شمالی شام اور عراق میں دو روز میں 22 جنگجو ہلاک
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48
نومبر
’بنیادی حقوق کو بڑا دھچکا‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی و سیاسی ماہرین کا ردِعمل
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گزشتہ شب الیکشن کمیشن کے فیصلے
جنوری
سائفر کیس: عمران خان کا ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹک جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران
ستمبر
غزہ پر بمباری بھی صہیونیزم کو جیت نہیں دلا سکی
?️ 25 اگست 2025 غزہ پر بمباری بھی صہیونیزم کو جیت نہیں دلا سکی فلسطینی امور
اگست
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری