?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے شکیل پاشا ایڈووکیٹ اور رانا عبد المعروف خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے، جس مقدمے میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔
واضح رہے کہ 23 مارچ کو عدالت نے تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے کیس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر 27 مارچ کو حتمی دلائل طلب کر لیے تھے۔
اس سے قبل 8 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 42 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی تھیں، اور صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کرلیے تھے۔
ملزمان میں شکیل ،واجد شاہ ،آصف اشرف ،آکاش ،گل بہادر سمیت دیگر افراد شامل ہیں، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کیں تھیں، ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
سعودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں ابتری کے آثار
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی لیکس بادشاہت اور یونان کے درمیان تعلقات کی ترقی
نومبر
یمن کے متعد علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کے شہری
فروری
بائیڈن کا سعودی عرب کا دورہ؛ انسانی حقوق کا توانائی کے ساتھ معاہدہ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے بالآخر منگل 14 جون کو جو بائیڈن
جون
پاکستان میں آٹے کا بحران؛ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:220 ملین کی آبادی والے ملک پاکستان جہاں روٹی روزمرہ کی
جنوری
ایمسٹرڈیم میں کیا ہوا؟
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: ملک کے خلاف برسوں کی جارحیت کے بعد باقی رہ
نومبر
امریکی صدر نے شہباز شریف کو خط میں مبارکباد نہیں دی ،فرحت اللہ بابر
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر کا کہنا ہے
مارچ
کیا فرانس یوکرین میں خصوصی فوجی دستے بھیجنے والا ہے؟
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: ایک فرانسیسی میگزین نے لکھا ہے کہ اس ملک کی
مارچ
لیز ٹرس سے انگریزوں کی ابتدائی ناامیدی
?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ انگلینڈ میں وزیر
اکتوبر