?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کامیاب تین روزہ دورہ ایران مکمل ہو گیا، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں خطے میں پائیدار امن اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر بھی ملاقات کی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل پر زور دیا گیا، پاکستان کی جانب سے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتحال، جاری سفارتی روابط اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے مسائل کے حل کیلئے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی کوششوں کے ذریعے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا، ایرانی قیادت اور ایرانی عوام کی جانب سے مہمان نوازی کو سراہا، فیلڈ مارشل نے صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کا یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلامو فوبیا سے متعلق وزیر اعظم کی کاوشیں رنگ لانے لگیں
?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی برادری کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کی وزیر اعظم
جنوری
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ پر عربی پارلیمنٹ کا بیان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:عربی پارلیمنٹ کے صدر محمد بن احمد الیماحی نے غزہ میں
جنوری
ترکی کے تل ابیب کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی وجوہات
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف
مئی
سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے بارے میں اظہار خیال
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں
جون
بیروت اجلاس میں سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی غیر حاضری کی وجوہات
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیروت میں ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سعودی
جولائی
نبیہ بری نے امریکی نمائندے کی امیدوں پر کیسے پانی پھیر دیا
?️ 23 جولائی 2025نبیہ بری نے حزب اللہ کے اسلحے کے متعلق، امریکی نمائندے کی
جولائی
امریکی انتخابات سے ایک روز قبل NBC کا نیا سروے: ہریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے آغاز سے ایک دن پہلے، NBC
نومبر
صیہونی مقبوضہ علاقے سدیرات میں خوفناک آتشزدگی، خطرناک گیس کے اخراج کی اطلاع
?️ 27 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق غزہ کے قریب واقع سدیرات میں ایک
جولائی