امریکہ کا ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام!

جنگ بندی

?️

سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جبکہ ایران نے خلیج فارس میں امریکی اشتعال انگیزی اور جوابی کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے حالیہ جھڑپوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق ۲۷ مئی کو رات ۱۰:۱۷ بجے ایران نے کویت کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا، جسے کویتی فورسز نے کامیابی سے روک لیا۔

سینٹکام کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی فورسز نے پانچ یک طرفہ حملہ آور ڈرونز فائر کیے جو آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں خطرہ بنے ہوئے تھے۔

امریکی دعوے کے مطابق ان ڈرونز کو امریکی فورسز نے روک لیا، جبکہ ایک چھٹے ڈرون کو بندر عباس کے قریب زمینی کنٹرول سائٹ سے لانچ ہونے سے بھی ناکام بنا دیا گیا۔

بیان میں مزید الزام لگایا گیا کہ ایران نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

دوسری جانب ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ رات آبنائے ہرمز اور مشرقی ہرمزگان کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو خلیج فارس میں ایرانی اور امریکی فورسز کے درمیان تبادلہ فائر اور فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کا نتیجہ تھیں۔

رپورٹس کے مطابق کچھ امریکی بحری جہاز بغیر پیشگی اجازت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر ایرانی بحریہ نے بروقت اور سخت ردعمل دیا، جس کے بعد امریکی جہازوں کو پیچھے ہٹنا پڑا۔

ایران نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام سے ہم آہنگی ضروری ہے۔

ن واقعات کے بعد امریکی فورسز کی جانب سے ایک فوجی اڈے پر حملے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جسے انہوں نے “دفاعی کارروائی” قرار دیا۔

پچھلے دو روز کے دوران خلیج فارس میں امریکی فوجی سرگرمیوں کے باعث کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دوسری طرف اسلامی انقلابی گارڈز کور نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے بندر عباس کے قریب ایک مقام پر فضائی حملے کے جواب میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایک واضح انتباہ ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا، اور آئندہ کسی بھی حملے کی صورت میں ردعمل مزید سخت ہوگا، جس کی تمام ذمہ داری جارح فریق پر ہوگی۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مدت کے لئے پیٹرول

ہم کئی سالوں سے سعودی عرب پر پرواز کر رہے ہیں: نیتن یاہو

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:ببنجمن نیتن یاہو نے آج کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں

مس ایڈونچر کیا تو بھارتی نیوی کو بحیرہ عرب میں غرق کر دیں گے، پاک بحریہ

?️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ بھی بھارت کو

آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید کیخلاف متعدد کیس پر سندھ پولیس، پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب

?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے

مزاحمتی محاذ کی زد میں اسرائیل کے حساس ترین ٹھکانے

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں فوجی ٹھکانوں اور اڈوں، نیوکلیئر ری ایکٹرز وغیرہ

غزہ کی حیرت انگیز زمین

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سپاہیوں کا ایک مشہور قول ہے کہ غزہ

کراچی میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس

کروڑوں پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنیکا معاملہ، حکام سے 15 دن میں جواب طلب

?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے