?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیر کو سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوئے قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پی آئی اے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنائی پی پی پی کی رکن شازیہ صوبیہ اسلم کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سرور خان نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے تمام خدشات دور کر دئیے ہیں، یورپی یونین نے ٹیم بھیج کر آڈٹ کرانے کا کہا ہے ،یورپی یونین کی ٹیم 15 نومبر کو آ رہی ہے ،پندرہ نومبر سے 29 نومبر تک ٹیم آڈٹ کریگی، رواں سال پی آئی اے کا آپریشن بحال ہو جائیگا۔
وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ پی آئی اے سے ان لوگوں کو نوکریوں سے نکالا ہے جن کی ڈگریاں جعلی تھیں، سپریم کورٹ کے حکم پر ان ملازمین کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے جاوید حسنین نے پوچھا کہ کتنے پائلٹ جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہوئے؟ اس کے جواب میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بتایا کہ 267 پائلٹس کی ڈگریوں پر سوالات تھے جن میں سے 50 کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مری نے چیئرمین پی آئی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود ہی اپنی تنخواہ دوگنا بڑھا لی مگر چھوٹے ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھائی اس پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ تنخواہ بڑھنے کا ایک سرکاری طریقہ کار ہے اسی پر عمل کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
سرینگر: متحدہ مجلس علماء“ کی گستاخانہ خاکے کی مذمت، مجرم طالب علم کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
?️ 6 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
پاکستان نے نیلم ۔ جہلم پروجیکٹ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار
ستمبر
امریکی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: پچھلے سال، PBS کے مطابق، فوج میں خودکشیوں کی تعداد
نومبر
صہیونی حملات مغربی کنارے کے عوام کے عزم کو نہیں توڑ سکتے: حماس
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: عبدالرحمٰن شدید، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما، نے نابلس
مئی
مذاکرات امنیتی مذاکرات کے بعد؛ ٹرانس اٹلانٹک الائنس میں اعتماد کی ٹوٹی ہوئی دیوار
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: میامی میں حالیہ سیاسی واقعہ ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کی تاریخ میں
دسمبر
اسرائیلی جنرل: اسرائیل وجودی دو راہے پر کھڑا ہے
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل
جون
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک
?️ 24 جنوری 2021شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک وزیرستان (سچ
جنوری
سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان ریاض میں سرکاری ملاقات
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں:محمد بن سلمان، سعودی عرب کے ولی عہد اور اولاف
فروری