جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست دائر کردی گئی۔

یہ درخواست لاہور سے تعلق رکھنے والے وکیل نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔ دائر کردہ درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرنے سے ’انکار‘ پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی گئی۔

درخواست گزار نے ان دونوں ججز اور ریاست پاکستان کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ججز، چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سونپے گئے عدالتی اور انتظامی کام کرنے کے پابند ہیں لیکن ان دونوں نے اس بنیاد پر درخواستوں کو سننے سے انکار کر دیا کہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس اختیارات سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

چیف جسٹس نے 21 جون کو فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے 9 ججوں پر مشتمل بینچ تشکیل دیا تھا لیکن جب اگلے روز سماعت شروع ہوئی تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بینچوں کی تشکیل کے حوالے سے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق تنازع کو پہلے طے کیا جائے، جسٹس طارق مسعود نے بھی قاضی فائز عیسیٰ کے مؤقف کی تائید کی تھی۔

ان ججز کی جانب سے یہ ریمارکس سامنے آنے کے بعد عدالت عظمیٰ کے بینچ کو 7 ججوں تک محدود کر دیا گیا تھا، بعد ازاں حکومت کی جانب سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد ایک اور جج جسٹس منصور علی شاہ نے بھی خود کو اس بینچ سے الگ کرلیا تھا جس سے اس کی طاقت مزید کم ہو گئی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اس بیان کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا لیکن بعد میں اسے ہٹا دیا گیا، اس بیان میں کہا گیا کہ یہ وضاحت ضروری ہے کہ 14 اپریل سے جب سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ کا نفاذ معطل کیا گیا، میں نے کسی بھی بینچ میں نہ بیٹھنے کا انتخاب کیا۔

اپنے نوٹ میں جسٹس طارق مسعود نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نقطہ نظر کی تائید کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بینچ میں ان کا نام بینچ میں شامل کرنے سے قبل ان سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

مشہور خبریں۔

وعدہ حسن نصر اللہ ؛ تم عمودی طور پر آتے ہو، تم افقی طور پر لوٹتے ہو!

🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں مقیم المیادین نیٹ ورک کے مطابق حزب

وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے کے فور منصوبہ کیلئے 10 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ

🗓️ 17 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم

بشام واقعہ میں ملوث عناصر نہیں چاہتے پاک-چین دوستی آگے بڑھے، وزیراعظم

🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام

بھارت مقبوضہ کشمیرپر اپناغیر قانونی تسلط برقراررکھنے کیلئے اسرائیلی پالیسی پرمسلسل عمل پیرا

🗓️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ

ایران روس اسٹریٹجک معاہدہ ؛ عالمی اثرات کے ساتھ ایک علاقائی تبدیلی

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:ایران اور روس، دو اہم علاقائی اور عالمی طاقتیں، اپنے وسیع

خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ: تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

🗓️ 11 اپریل 2023خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک

وزیر داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

🗓️ 2 جون 2024لندن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو

آرامکو اپنے 50 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے

🗓️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی آرامکو دسیوں ارب ڈالر کے حصص کی فروخت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے