جسٹس امیر بھٹی ریٹائرڈ، نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان کل حلف اٹھائیں گے

?️

لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے،ان کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب آج منعقد کی جائیگی،تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد احمد خان اور پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز شرکت کرینگے۔الوداعی تقریب کے بعد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کو گلدستہ دے کر رخصت کیا جائے گا۔

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے اپنے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ان سے حلف لیں گے۔ سبکدوش ہونے والے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی اڑھائی سال سے زائد عرصہ تک چیف جسٹس کے عہدے پرفائز رہے ۔جسٹس امیر بھٹی کی زیر قیادت لاہور ہائیکورٹ میں 3لاکھ سے مقدمات کو نمٹایا گیا۔

جسٹس امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف 6جولائی 2021کو اٹھایا تھا۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا تھا ،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت دیگر ججز، سرکاری وکلائ، سیاسی و سماجی شخصیات بھی تقریب میں موجود تھے۔حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کا پرتپاک تاریخی استقبال کیا گیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے فاضل چیف جسٹس امیر بھٹی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔یاد رہے کہ جسٹس امیر بھٹی 12مئی 2011کو عدالت عالیہ لاہور کے جج مقرر ہوئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں 70لاکھ سے زائد کیسز نمٹائے گئے۔جسٹس محمد امیر بھٹی 08 مارچ 1962کو صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی تھی۔

مشہور خبریں۔

ہیگ کورٹ کا فیصلہ ؛ غزہ کے لوگوں کی فتح کی کہانی

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: اگر عالمی عدالت انصاف حفاظتی اقدامات کے ساتھ غزہ میں

چین کا جوہری خطرہ امریکی ہتھیاروں کو بڑھانے کا بہانہ

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے اس جمعہ

سعودی عرب ایران کی قیادت میں استقامت کی کشیدگی میں کمی کی راہ پر گامزن

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:مارچ 1401 میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات

ٹرمپ نے وزارتِ تعلیم کیوں ختم کی؟ امریکہ کے اندر نیا تنازعہ

?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایک انتہائی

بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف عمران حکومت کے رد عمل کی تعریف

?️ 13 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی

غزہ میں خواتین اور بچوں کے غیر انسانی حالات پر اقوام متحدہ کی ہولناک رپورٹ

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے ناصر

کابل فتح کرنے کے بعد طالبان کا اہم اعلان، افغان قوم کی امن و سلامتی کے لیئے پوری کوشش کریں گے

?️ 16 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے کابل کو فتح کرنے کے بعد

صہیونی فوج کو گزرتے دن کے ساتھ اپنی طاقت کم ہونے کا اعتراف

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے بدھ کو اعتراف کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے