?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 45 ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے سے ڈر رہا ہے، جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، عمران خان نے جس دن سے کہا الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگے گا اس دن سے یہ ڈرے ہوئے ہیں، فارم 45 کی قانون سازی شہید بے نظیر بھٹو نے کروائی اور فارم 45 کی اہمیت عمران خان نے عوام کا باور کروائی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی صدر کیلئے نامزدگی بہترین فیصلہ ہے اب نواز شریف کس منہ سے محمود خان اچکزئی کی مخالفت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ہم نے اپنی پرامن سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھایا ہے مگر تحریک انصاف کو انتخابات سے جبراً باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود جمہور (عوام) نے 8 فروری کو عمران خان اور ان کی جماعت کو اپنے مینڈیٹ سے نوازا تو 5th جنریشن دھاندلی سےعوامی مینڈیٹ پر تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالتے ہوئے عوام کی منتخب اکثریت کو زبردستی اقلیّت میں بدل دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دستور، جمہوریت اور پارلیمان پر یہ حملہ کسی طور گوارا نہیں کرے گی چنانچہ عوامی مینڈیٹ کے تحفّظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا، بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر آج مؤرخہ 2 مارچ بروز ہفتہ ملک بھر میں مختص کیے گئے مقامات پر نہایت بھرپور انداز میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، عوام سےاپیل ہے کہ اپنے ووٹ کی حرمت اور مینڈیٹ چوروں سے اپنا مینڈیٹ واپس نکلوانے کیلئے نکلیں اور اس پرامن احتجاج میں شریک ہوں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی کابینہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے: امریکی ماہر
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ماہر پروفیسر رافیل شانیسکی نے صیہونی حکومت کے موجودہ وزیر
جنوری
10 اسرائیلی قیدیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا: ٹرمپ
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس
جولائی
نئی فلسطینی نسل کے نزدیک مزاحمت کا مقام
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے رہنما اور فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن مشر
مئی
آیت اللہ سیستانی کی پوپ کے سامنے بے مثال شجاعت ؛فلسطینی قلمکار
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی قلمکار نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے سامنے فلسطین
مارچ
فلسطین میں ہر طوفانی آپریشن کے پیچھے ایک ماں کا رول
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کی سات
دسمبر
حکومت ملکی اور معاشی ترقی کے لئے انسانی وسائل پر توجہ دے رہی ہے: صدر مملکت
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے
مئی
ججز کو ڈرانے کے لیے کیا کہا جا رہا ہے؟فواد چوہدری کی زبانی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ججز کو ڈرانے کے
جولائی
46 امریکی سینیٹرز کا ٹرمپ کے نام خط
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی سینٹ کے 46 ڈیموکریٹ اراکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
اکتوبر