ججز اور عدلیہ کو تنقید سے ڈر نہیں کیونکہ تنقید سے اصلا ح ہوتی ہے،اطہر من اللہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ ججز اور عدلیہ کو تنقید سے ڈر نہیں کیونکہ تنقید سے اصلاح ہوتی ہے۔70 سالہ نظام کو جادو کی چھڑی سے ایک دم ٹھیک نہیں کرسکتے،سیاسی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ججز اور عدالتوں کو تنقید سے خوف یا گھبراہٹ نہیں،ججز اور عدالتوں کا مقصد ہے کہ ہرشہری کو سستا انصاف فراہم کریں۔

قوانین پر نظر ثانی ہونا ضروری ہے، جبکہ نظام کی تبدیلی اور اصلاحات بھی بہت ضروری ہیں،ہمارا وجود ہی سائلین کیلئے ہے اور سائلین کی خدمت کو اہم سمجھتے ہیں۔ عمارتیں کتنی ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں سائلین کو سہولت نہ دے سکیں تو بے معنی ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ سے سوال کیا کہ کیا سائلین کا ہم پر اعتماد ہے یا نہیں؟ وکلا کی لیڈرشپ کو مبارکباد دیتا ہوں،لائرز کمپلیکس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

وزیر قانون نے ٹھیک کہا کہ عدلیہ کیلئے بہت سارے چیلنجز ہیں۔آرٹیکل 7 میں پتہ چلا کہ ریاست کی تشریح میں عدلیہ کا ذکر نہیں۔سیاسی قائدین بھی سائلین کے اعتماد کو بحال کرنے میں کردار ادا کریں،ہم نے سائلین کے اعتماد کو بحال کرنا ہے،یہی ہمارا مقصد ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ تنقید سے ججز کی اصلاح ہوتی ہے،سائلین کا وہی اعتماد بحال کرنا ہے جو ان کا حق ہے۔

ہمیں عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے۔امید رکھتا ہوں ریاست شہریوں کے لیے سستا انصاف کا وعدہ پورا کرے گی۔ چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا ضرورت اس امر کی ہے کہ اصلاحات کے ذریعے انصاف کے نظام کو مضبوط کیا جائے۔اگر سائلین کو سستا اور فوری انصاف نہ ملے تو یہ عمارتیں بے معنی ہیں۔ججز اور وکلا کا وجود ہی سائلین کیلئے ہے۔ستر سال کے نظام کو جادو کی چھڑی سے تبدیل بھی نہیں کر سکتے،ہمارا مقصد سائلیں کی خدمت کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

بعض عرب ممالک کو اسلحے کی فروخت بڑھانے کی صہیونی کوششیں

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت عرب ممالک کی اسلحے کی منڈی میں اپنی موجودگی

امریکی والدین سوشل نیٹ ورک کے استعمال کی وجہ سے اپنے بچوں کے لئےفکرمند

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ نصف والدین کا خیال

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز شدید مندی، انڈیکس میں 1124 پوائنٹس کی کمی

?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز سے

ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ

امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے 90 کنٹینرز غیر قانونی

عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے فائیوجی کے لیے نیلامی نہیں ہوسکتی.پی ٹی اے

?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے

ڈالر کی غیرقانونی تجارت کےخلاف اقدامات سے پاکستان کی ترسیلات زر بڑھ گئیں، بلومبرگ

?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی غیر

ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا

?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے