لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان ہمیشہ بے ساکھیوں پر ہی تھا چاہے وہ جنرل (ر) پاشا ہو یا جنرل (ر) ظہیر الاسلام اور جب سے وہ بے ساخیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی۔
پنجاب میں ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ صرف سڑکوں پر ڈنڈے نہیں کھانے چاہیے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ ان کو کس راستے پر جانا ہے اور جیل بھرو تحریک کی طرح کل ایک ریلی کا اعلان کیا گیا جس کا ایندھن نوجوانوں کو بنایا گیا لیکن خود گھر میں چھپ کر بیٹھے رہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کل قوم کا جو بچہ ہلاک ہوا ہے اس کی پوری تفتیش ہونی چاہیے لیکن کیا اس بات کا جواب نوجوانوں کو نہیں مانگنا چاہیے، دنیا کی ایسی کونسی تحریک ہے جس میں لیڈر گھر میں چھپ کر بیٹھا ہو اور نوجوانوں کو ڈنڈے کھانے کے لیے آگے کردے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ بحالی تحریک چلائی تھی اگر ویہ کہتے کہ نوجوان آگے آجائیں تحریک میں ساتھ دیں اور خود نواز شریف ماڈل ٹاؤن میں گھر سے نہ نکلتے تو کیا وہ تحریک کبھی کامیاب ہوتی، دنیا کی پہلی تحریک ہے جس میں لیڈر گھر میں چھپ کر بیٹھا ہے اور نوجوانوں اور خواتین کو کہہ رہا ہے کہ میری حفاظت کرو۔
مریم نواز نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہماری حکومتوں میں بھی معاہدے ہوتے رہے ہیں اور نواز شریف کا واحد آئی ایم ایف پروگرام تھا جس کو نہ صرف انہوں نے مکمل کیا بلکہ اس کے چلتے ہوئے کسی بھی چیز کی قیمت نہیں بڑھی۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 10 نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے الیکشن ہونے کے بعد وہ نشستیں چھوڑ دیتا ہے، الیکشن پر قوم کا پیسا خرچ آتا ہے جو اس سے لینا چاہیے پھر دیکھتے ہیں کتنی جگہوں سے کھڑا ہوتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ بے ساخیوں پر ہی تھا چاہے وہ جنرل (ر) پاشا ہو یا جنرل (ر) ظہیر الاسلام ہو اور جب سے وہ بے ساخیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی تو کیا اس ملک میں نوجوانوں کے فیصلے چلیں گے یا بے ساخیوں کے۔
انہوں نے کہا کہ جب عدالتیں طلب کرتی ہیں تو بیماریوں کا بہانہ اور جان کا خطرہ بتاتے ہیں لیکن ریلیاں نکالنے کے لیے جان کو خطرہ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے، موڈیز کی تنبیہ
مئی
لندن کی سڑکوں پر انصاف کی پکار
ستمبر
مراد سعید نےکہا کہ وزیراعظم کے اعلانات سے پرچی سے بننے والے پارٹی چیئرمین کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مارچ
روس کا مغربی ممالک پر یوکرین جنگ کو طول دینے کا الزام
جولائی
امریکہ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی
اگست
مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری، حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کردیا
مئی
حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، نیئر بخاری
جولائی
اسرائیل نے غزہ میں تزویراتی غلطی کی ہے: امریکہ
مارچ