?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کی تین بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں نے یوم جمعہ کو مسلح افواج و دفاع وطن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی نے اجتماعات جمعہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرانے کی اپیل کردی۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یوم جمعہ کو یوم دفاع وطن کے طور پر منایا جائے، دفاع وطن فرض، ہر پاکستانی قربانی کیلئے تیار ہے، دشمن کو بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یوم جمعہ کو یوم عزم کے طور پر منایا جائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جمعۃ المبارک یوم عزم اور اتوار کو پاکستان زندہ باد کے طور پر منایا جائے جبکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان بھی جمعہ کو بھارتی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج جبکہ مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی۔


مشہور خبریں۔
نازش جہانگیر نے مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کیا؟
?️ 5 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اپنی زندگی میں
مئی
نسان نے گیس پر چلنے والی گاڑیاں بنانے کا فیصلہ صارفین پر چھوڑ دیا
?️ 8 دسمبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی کار ساز کمپنی نسان نے گاڑیاں بنانے کا فیصلہ
دسمبر
ٹرمپ نے اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کے نتائج سے خبردار کیا
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ٹروتھ سوشل کے نام سے مشہور اپنے سوشل نیٹ ورک پر
مارچ
پاکستان جانتا ہے کہ کون اس کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر خارجہ
?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
فروری
جی 7 اجلاس کے بعد چین اور انگلینڈ کے درمیان سرد تعلقات
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
مئی
شیخ حسینہ کو کرسی سے اتارنے والے تین طالبعلم کون ہیں؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے 16 سالہ اقتدار کا
اگست
امریکا نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ اپنی واضح دشمنی کا ثبوت دے دیا
?️ 29 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ اپنی
اپریل
ترکی میں KFC کا دیوالیہ؛ وجہ؟
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جاری عالمی بائیکاٹ
اپریل