توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس: جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اپیلوں پر ڈویژن بینچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے یہ کیس غلطی سے اس کورٹ میں آگیا ہے، ڈویژن بنچ کا ہے، اس کیس میں نیب خود ایک پارٹی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج محمد بشیر کی خاصیت ہے، ان کے پاس سب بڑے کیسز لگے ہوئے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لطیف کھوسہ کو جج محمد بشیر پر بات کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جج محمد بشیرپربات نہ کریں، وہ بار بار میری سفارش پر تعینات ہوئے، اس کیس کو دوبارہ مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہیں۔ دریں اثنا عدالت نے اپیلوں پر ڈویژن بینچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 16 جنوری کو عمران خان نےتوشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

عمران خان نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، اس کیس میں 28 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، جیل ٹرائل کے یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے، اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کا غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو الگ کرنے کا منصوبہ

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 14 نے خبر دی ہے کہ اس

پاکستانی صدر کا عراق کے ساتھ دفاعی تعلقات اور زیارتوں کی سہولت پر زور

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:  صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عراق کے صدر اور

چین کا نینسی پیلوسی کو افغانستان، عراق، شام اور لیبیا جانے کا مشورہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان

گرین لینڈ پر حملہ نیٹو کے ساتھ امریکہ کی جنگ ہو گی: امریکی کانگریس رکن

?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس رکن مایکل مک کال نے خبردار کیا کہ اگر

پولیس افسران کی مالی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محسن نقوی

?️ 15 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

صیہونی حکومت کے حملے؛ بین الاقوامی قانون کے تابوت میں آخری کیل؟

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کے خلاف حالیہ صیہونی جارحیت کے بعد ابھرنے

گزشتہ رات جلد بازی میں کی گئی قانون سازی پر عمر ایوب کی تنقید کے بعد قومی اسمبلی اجلاس ملتوی

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے گزشتہ رات

افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے

?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے