?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع خواجہ آصف آمنے سامنے آ گئے،ایازصادق نے خواجہ آصف کی جانب سے مسلسل تنقید کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا اوراضافی تنخواہ لینے سے بھی انکارکردیا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گئے۔
سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی مسلسل تنقید پر سپیکر قومی اسمبلی ناراض ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے نام لکھے گئے خط میں ایاز صادق نے کابینہ کے حتمی فیصلے تک اضافی تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔
ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خط میں یہ واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔ خط میں ایاز صادق نے مؤقف اختیار کیا کہ بے شک میری تنخواہ مت بڑھائیں میرا اس معاملے سے لینا دینا نہیں۔ سردار ایاز صادق نے معاملہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ پر چھوڑ دیا اور حتمی فیصلے تک اضافی تنخواہ لینے سے بھی انکار کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا تھا۔خواجہ آصف کامزید کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔
ہماری تمام عزت و آبرو عام آدمی کے مرہون منت تھا۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سپیکر قومی اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملہ کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تھی۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا تھا۔
تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ مقرر کردی گئی تھی۔ حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دونوں کو نئی تنخواہ کا 50 فیصد ضمنی الاؤنس کی مد میں اضافی ملے گا۔ تنخواہوں میں اضافہ 6 سو فیصد کیا گیا تھا۔ اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ حکومت نے پہلے پارلیمنٹیرین کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزاراضافے کی منظوری دی تھی۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جاری
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مارچ
شیخ رشید نے مریم نواز کو مفت مشورہ دیا
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور میںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم
جولائی
ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلی نکالی گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعۃ الوداع
اپریل
سیالکوٹ سانحے پر وفاقی وزیرکا تشویش کا اظہار
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سیالکوٹ کے المناک سانحے پر وفاقی وزیر مذہبی امور
دسمبر
گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 99 کو کیوں فعال کیا؟
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 میں کہا گیا
دسمبر
اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا
?️ 15 جنوری 2024واہ کینٹ: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر چو ہدی نثار علی خان نے کہا
جنوری
یوم القدس کے بارے میں سید حسن نصر اللہ کی اپیل
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے تمام مسلمانوں سے اپیل
مارچ
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر
دسمبر