اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شرح جن علاقوں میں کم ہے وہاں تعلیمی ادارے7جون سے کھول دئے جائیں گے، تاہم جن جن علاقوں میں کورونا کا خطرہ ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق جون میں سائنو فارم، کین سائنو اور سائنو ویک کی مجموعی طور پر 11 ملین خوراکیں پاکستان کو ملیں گی جبکہ ملک میں جاری ماس ویکسی نیشن مہم میں سہولتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسین کی بلا تعطل سپلائی جاری ہے۔
این سی او سی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے پیر 7 جون سے کھول دیئے جائیں گے جبکہ جن جن علاقوں میں کورونا کا خطرہ ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 923 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 380 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 4 فیصد رہی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 48 ہزار 937 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 452 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 8 لاکھ 60 ہزار 385 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
برطانوی اسکولوں میں بچوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟حیران کن رپورٹ
جون
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو ایک اور راحت ملی
نومبر
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی سرحدی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا حکم
دسمبر
عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور، سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری
مارچ
ایک مجرم نیتن یاہو کی جگہ لے گا؟
جنوری
فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے: کبریٰ خان
مئی
عراقی صدر کی ثالثی میں ترکی اور شام کے انٹیلی جنس عہدیداروں کی ملاقات متوقع
ستمبر
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب پر صیہونی حکومت کی تشویش اور شدید خطرے کا احساس
مئی