?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، جنگ ہو، تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب، ترکیہ مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا۔
اسلام آباد میں ترکیہ کے 102 ویں قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ ملک بھر اور اسلام آباد میں ترکیہ اور پاکستان کے پرچم لہرارہے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ عشروں میں ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے، کمال اتا ترک مرحوم نے جدید ترکیہ کی بنیاد رکھی تھی اور آج ترک صدر رجب طیب اردوان دنیا میں ترقی، استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں اوریہ کامیابی غیرمعمولی لیڈرشپ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج جدید ترکیہ صدر طیب اردوان کی غیرمعمولی قیادت کے باعث جدید، تہذیب، ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط ہیں اور قریبی مذہبی، ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جنگ ہو،تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب،ترکیہ مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا، حال ہی میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں 4 دن میں دشمن کو سبق سکھایا اور اس جنگ کے دوران ترک صدر طیب اردوان چٹان کے مانند پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے آبا ؤ اجداد نے جب تحریک خلافت کی حمایت کی اور اس میں حصہ لیا تو انہیں نہیں معلوم تھا کہ ترکیہ ہمارے ساتھ کھڑا رہے گا اور دونوں ممالک یک جان اور دو قالب ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج دونوں ممالک معاشی ، تذویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں، صدر طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا اور حال ہی میں میں بھی اپنے رفقا کے ساتھ ترکیہ گیا، اور ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمارے دکھ سکھ مشترکہ ہوں گے، جو کچھ ترکیہ کے پاس ہے وہ پاکستان ہےاور جو کچھ پاکستان کے پاس ہے وہ ہمارے ترک بھائی بہنوں کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2010 کے تباہ کن سیلابوں میں کے دوران اظہار یکجہتی کیلئےترک صدر پاکستان آئے اور پاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئے دل کھول کر امداد دی، اور پنجاب،سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہسپتال، تعلیمی ادارے اور گھر تعمیر کرائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں غزہ کے لوگوں کی اور کشمیری عوام کی حمایت پر صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں بالکل اسی طرح ہم شمالی قبرص کے معاملے پر ترکیہ کی حمایت کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صنعا نے ریاض کو خبردار کیا: بحیرہ احمر میں اسرائیل کی حمایت کے بارے میں نہ سوچیں
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی سیکورٹی ذرائع نے صنعا کی صیہونی مخالف بحری کارروائیوں
ستمبر
ماہرہ خان اور سونم کپور سمیت دیگر شخصیات کی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی
?️ 17 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی حالیہ
اکتوبر
بلے کا نشان واپس:سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
?️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے
جنوری
سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں:ہیومن رائٹس واچ
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی عالمی تنظمی ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب
جنوری
چین کا خلائی مشن پہلی بار چاند کے دور دراز حصے پر اترنے میں کیسے کامیاب ہوا؟
?️ 7 جون 2024 سچ خبریں: چین کا کہنا ہے کہ اس کا بغیر عملے
جون
صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر
مئی
روس اور انگلینڈ کے ساتھ تعلقات پر ایک نظر
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ انگلینڈ کے
نومبر
حصول آزادی سے تحفظ آزادی ہمارا ویژن ہے۔ عظمی بخاری
?️ 12 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے
اگست