?️
مظفرآباد (سچ خبریں) تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں اراکین کی تعداد 54 ہے، 44 اراکین حاضر ہوئے، ووٹنگ کے دوران 36 اراکین نے فیصل ممتاز کے حق میں جبکہ 2 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم کے طور پر منتخب ہوئے، آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم کا حلف کل بروز منگل متوقع ہے۔
واضح رہے کہ چودھری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی بجائے تحریک کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد سردار جاویدایوب، چودھری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی، تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔


مشہور خبریں۔
رانا ثنااللہ نے عمران خان کو براہ راست دھمکی دی، عدلیہ نوٹس لے، پی ٹی آئی رہنما
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری
مارچ
’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کا پہلا اردو ٹیزر جاری
?️ 1 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) 12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر ’سلطان صلاح الدین
اپریل
چین: تائیوان کو مسلح کرنا اس کی آزادی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن جائے گا
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کی جانب سے تائیوان کو بڑے پیمانے پر
دسمبر
فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نےجنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد
فروری
’گھر سے باہر نہ جاتی تو کئی لوگوں کا نقصان ہوتا‘،عدت مکمل نہ کرنے پر حنا بیات کی وضاحت
?️ 17 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) شوہر کے انتقال کے بعد عدت مکمل کیے بغیر
دسمبر
مقبوضہ علاقوں کے کئی شہروں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں: گزشتہ رات مقبوضہ علاقوں کے کئی شہروں میں دس ہزار
ستمبر
برطانوی وزیر داخلہ نے فلسطین کے حامیوں کو دھمکی دی
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:جب لندن اور دیگر برطانوی شہروں میں صیہونیت مخالف مظاہرین کے
نومبر
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی ذرائع ابلاغ کا جائزہ
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد
جون