?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ امریکہ شام کو دہشت گردی کے حامی ممالک کی اپنی فہرست سے خارج کر دے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شام کو امریکہ کی دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے شام کے عبوری صدر سے ملاقات، پابندیوں کے خاتمے، حزب اللہ اور جنوبی لبنان سے متعلق بھی گفتگو کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ترکی میں شام کے عبوری صدر سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا، میرا خیال ہے کہ میں یہ اقدام کروں گا۔
گزشتہ ماہ ٹرمپ نے شام کے خلاف امریکی پابندیوں کے پروگرام کے خاتمے سے متعلق ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ امریکہ نے شام پر عائد پابندیوں کے بڑے حصے کو ختم کر دیا ہے اور قیصر قانون بھی منسوخ کر دیا ہے، جس کے تحت سابق شامی صدر بشار الاسد سے وابستہ افراد، کمپنیوں اور اداروں پر وسیع پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
فوجی تعاون کے حوالے سے امریکی صدر نے اشارہ دیا کہ شام کی نئی حکومت خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا شام حزب اللہ کے حوالے سے تعاون کرے گا تو ٹرمپ نے جواب دیا، وہ مدد کر سکتے ہیں، ہم دیکھیں گے۔ میرے خیال میں ہم نے کافی پیش رفت کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے جنوبی لبنان سے تل ابیب کی فوج کے انخلا کے بارے میں بات کی ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیل اور لبنان معاملات کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے خیال میں اسرائیل جنوبی لبنان سے انخلا کرنا چاہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں
فروری
امریکہ کا جواب فریب ہے؛ واشنگٹن کے ساتھ ہمارا کوئی مذاکرات نہیں : میجر جنرل رضایی
?️ 11 نومبر 2026سچ خبریں: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل
نومبر
ہرتزوگ کا دورہ آنکارا تل ابیب تعلقات کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے: فلسطینی گروہ
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ آنکارا اور تل ابیب کے
مارچ
پارٹی ڈسِپلن کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنماؤں کو نوٹس جاری
?️ 29 مارچ 2021کوئٹہ(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کمیٹی برائے احتساب اور نظم
مارچ
پنجاب میں انتخابات کیلئے مشاورت: گورنر اور الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس بے نتیجہ ختم
?️ 14 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے
فروری
ایران کی تیز رفتار تعمیر نو نے اسرائیل کو حیران کر دیا: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے حملوں سے متاثرہ بنیادی
جولائی
صیہونی میڈیا کا یمنی میزائل طاقت کا اعتراف
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے یمن کی عسکری قوت، خاص طور
دسمبر
صہیونی کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے: انصار اللہ
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیستوں کے خلاف
جولائی